• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ٹوئٹر نے کاپی رائٹس کے معاملے پر ٹرمپ کی ری ٹوئٹ کی گئی ایک ’ویڈیو‘ ہٹا دی

شائع July 19, 2020
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

ٹوئٹر نے کاپی رائٹس کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ری ٹوئٹ کردہ ایک ویڈیو کو ہٹا دیا۔

خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق راک گروپ کی لنکین پارک نامی کمپنی کی جانب اعتراض اٹھایا گیا کہ امریکی صدر کی ری ٹوئٹ کردہ مہم پر مبنی ویڈیو میں موجود میوزک غیر تصدیق شدہ ہے۔

مزید پڑھیں: نسل پرستانہ ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کے بعد ٹرمپ نے ٹوئٹ حذف کردی

واضح رہے کہ مذکورہ ویڈیو وائٹ ہاؤس کے سوشل میڈیا ڈائریکٹر ڈین اسکیوینو نے پوسٹ کی تھی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ری ٹوئٹ کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جس ویڈیو کو ری ٹوئٹ کیا تھا اس میں موجود میوزک 2001 میں ریلیز کی گئی فلم ’ان دی ایینڈ‘ میں تھا۔

بعدازاں اب ٹوئٹ میں درج ہے ’یہ ویڈیو کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہٹا دی گئی ہے‘۔

راک گروپ نے کہا کہ ’انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا ان کی مہم میں استعمال ہونے والی ویڈیو میں میوزک کے استعمال کی اجازت نہیں دی تھی‘۔

کمپنی نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’لنکین پارک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی اور نہ اس کی تائید کی، نہ ہی ان کے گروپ نے ان کی تیار کردہ موسیقی کو استعمال کرنے کی اجازت دی‘۔

خیال رہے کہ مذکورہ گروپ کے آنجہانی گلوکار چیسٹر بیننگٹن ریپبلکن صدر سے متعدد مرتبہ خفگی کا اظہار کرچکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ کو ‘تشدد کو بڑھاوا دینے‘ پر چھپا دیا

انہوں نے 2017 میں ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’ٹرمپ دہشت گردی سے زیادہ امریکا کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں! ہمیں اپنی آواز کو واپس لینا ہوگا اور جس چیز پر ہمیں یقین ہے اس کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا‘۔

واضح رہے کہ لنکین پارک پہلی کمپنی نہیں ہے جس نے امریکی صدر کی جانب سے بغیر اجازت میوزک استعمال کرنے پر اعتراض کیا ہو۔

گزشتہ ماہ رولنگ اسٹونز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ وہ اپنی ریلی میں کمپنی کا تیار کردہ میوزک استعمال نہ کرے۔

کوئین، ریہانہ، ایروسمتھ، عدیل، نیل ینگ، ڈکسس مڈ نائٹ رنرر اور دیگر نے ٹرمپ کی جانب سے بغیر اجازت ان کے موسیقی کے استعمال پر شکایت کی تھی۔

حال ہی میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کے نسل پرستانہ جملوں پر مبنی ویڈیو ٹوئٹر پر جاری کرنے کے 4 گھنٹے بعد شدید تنقید پر ہٹا دی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹوئٹر کی طرح امریکی صدر کی پوسٹس پر کارروائی نہیں کریں گے، فیس بک

فلوریڈا میں ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی صدر پر تنقید کرنے والوں کو نسل پرستانہ جملے 'وائٹ پاور، وائٹ پاور' کے نعرے لگائے تھے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ یا ری ٹوئٹ کو ہتایا ہو۔

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تشہیری ٹیم کی جانب سے پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سیاہ فام امریکی شخص جارج فلائیڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کی شیئر کی گئی ویڈیو کو کاپی رائٹس کی وجہ سے ہٹادیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے آفیشل تشہیری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی 4 منٹ سے کم دورانیے کی ویڈیو میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک کیے جانے والے سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024