• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یو اے ای: شاپنگ پلازوں، مالز میں نماز کیلئے مختص کمروں کو کھولنے کا فیصلہ

شائع July 19, 2020
—فائل فوٹو: گلف نیوز
—فائل فوٹو: گلف نیوز

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے شاپنگ پلازہ اور مالز میں نماز کے لیے مختص کمروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 20 جولائی (پیر) سے تمام شاپنگ پلازہ اور بڑے مالز میں نماز کے لیے مختص کمروں کو 30 فیصد نمازیوں کے لیے کھولا جا سکتا ہے۔

مزیدپڑھیں: یو اے ای میں جدید ہیلمٹس سے کورونا وائرس کے مریضوں کی شناخت

واضح رہے کہ یو اے ای کی جانب سے حالیہ فیصلہ اس بات کی علامت ہے کہ ابوظہبی وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عائد پابندیوں میں مزید نرمی کررہا ہے۔

نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے کہا کہ نماز کے لیے مختص کمرے یا ہال میں کووڈ 19 سے نمازیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کئی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نمازیوں کے لیے ماسک اور دستانے پہننا لازمی ہوگا اور انہیں نماز کی ادائیگی کے لیے چٹائی دی جائے گی۔

این سی ای ایم اے کے مطابق وضو کرنے والی جگہیں نمازیوں کے لیے کھلی رہیں گی اور ہر استعمال کے بعد ان کی صفائی ہوگی۔

ادارے کے مطابق ہر نماز کے بعد نماز کے لیے مختص ہال جراثیم سے پاک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں اسلاموفوبیا کے حامل بھارتی مشکلات کا شکار، سابق بھارتی سفیر کی صفائیاں

خیال رہے کہ وائرس کے عدم پھیلاؤ کے لیے 107 دن کے بعد یکم جولائی کو عبادت گاہوں کو یکم جولائی سے 30 فیصد نمازیوں کے لیے دوبارہ کھول دی گیا تھا۔

دوسری جانب یو اے ای حکام نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 211 کیسز منظر عام پر آچکے ہیں۔

وزارت صحت نے ایک شخص کی وائرس سے موت کی تصدیق بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 352 افراد صحتیاب ہو کر ہسپتال سے رخصت ہوگئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024