• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیا مچھر کورونا وائرس انسانوں میں منتقل کرسکتے ہیں؟

شائع July 19, 2020
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

کورونا وائرس کے حوالے سے متعدد افواہیں پھیلی ہوئی ہیں جو لوگوں کو پریشان کرتی ہیں۔

ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ مچھر کسی متاثرہ فرد کا خون چوسنے کے بعد اس وائرس کو کسی صحت مند فرد میں منتقل کرسکتے ہیں۔

اب اس بات کا جواب امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں دیا گیا ہے۔

ویسے یہ جان لیں کہ مچھر متعدد امراض بشمول ملیریا، ڈینگی اور دیگر کو پھیلانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

کنساس اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں اس حوالے سے کام کرنے کے بعد دریافت کیا گیا کہ اس حوالے سے لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

عالمی ادارہ صحت پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ مچھر کے کاٹنے سے یہ وائرس نہیں پھیلتا اور اس کے مطابق اب تک ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے کہ کورونا وائرس مچھروں سے انسانوں میں منتتقل ہوسکتا ہے۔

اب نئی تحقیق میں شامل سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت پہلے ہی ٹھوس انداز سے کہہ چکا ہے کہ مچھر اس وائرس کو منتقل نہیں کرسکتے، مگر ہماری تحقیق پہلی ہے جس میں اس خیال کو تقویت پہنچانے والا فیصلہ کن ڈیٹا فراہم کیا گیا۔

جریدے جرنل سائنٹیفک رپورٹس میں شائع تحقیق کے دوران ماہرین نے مچھروں کی 3 سب سے عام اقسام کا جائزہ لیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر طرح کی صورتحال میں بھی یہ نیا کورونا وائرس مچھروں میں اپنی نقول نہیں بناسکتا اور یہ جاندار کسی متاثرہ فرد کا خون چوسنے کے بعد بھی اسے دیگر تک منتقل نہیں کرسکتے۔

تحقیق کا کام یونیورسٹی کے بائیو سیکیورٹی ریسرچ انسٹیٹوٹ کی انتہائی محفوظ لیبارٹری میں ہوا جہاں وبائی امراض کے حوالے سے تحقیق کی جاتی ہے۔

محققین نے دریافت کیا کہ مچھر کورونا وائرس پھیلانے کے ذمہ دار نہیں بلکہ انسان ہی اسے دیگر تک منتقل کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024