• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جب کووڈ 19 کا شکار چور پولیس کے لیے درد سر بن گیا

شائع July 18, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ایک چور پولیس کے بڑا درد سر بن گیا، جو اب تک 30 پولیس اہلکاروں کو کووڈ 19 کا شکار بنانے کے ساتھ ساتھ 2 تھانوں کی بندش کا باعث بن چکا ہے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریاست جھاڑکھنڈ کے علاقے ہزاری باغ میں اس چور کو ایک دکان سے 150 روپے کی چوری پر 10 دن قبل گرفتار کیا گیا، جس کے بعد اس کا کورونا وائرس ٹیسٹ ہوا۔

ٹیسٹ میں چور میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی جو پولیس اہلکاروں کے لیے بری خبر ثابت ہوئی۔

گرفتاری کے بعد سے یہ چور 3 بار پولیس کی حراست سے فرار ہوچکا ہے اور اسے پکڑنے کی کوششوں کے دوران متعدد پولیس اہلکار وائرس سے متاثر ہوگئے۔

پولیس اہلکاروں کو مزید مشکلات کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب چور کی جانب سے انہیں چھونے اور بیماری پھیلانے کی دھمکیاں گرفتار کرکے جیل بھیجنے کی کوشش کے دوران دی جاتی ہیں۔

سب سے پہلے یہ چور ہزاری باغ کے ایک سرکاری ہسپتال کے کووڈ 19 وارڈ سے فرار ہوا، جہاں اسے کووڈ 19 کی تصدیق کے بعد داخل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ چور ہسپتال میں ایک کھلے ایئر وینٹ سے فرار ہوا تھا، جسے پولیس نے ایک گھنٹے کے پکڑ بھی لیا، مگر اس کی قیمت 29 اہلکاروں کو کووڈ 19 کا شکار ہوکر چکانا پڑی۔

دوسری بار اس چور کو ایک بار پھر اسی ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں سے 2 دن بعد وہ پھر فرار ہوگیا، اس بار وہ باتھ روم کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر نکلا۔

پولیس نے 30 گھنٹے کی محنت کے بعد اسے پھر گرفتار کرلیا۔

اس بار پولیس اہلکار زیادہ محتاط تھے اور چور کو ہزاری باغ سے سو کلومیٹر دور رانچی کے ایک زیادہ محفوظ راجندرا انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرانے کے لیے بھیجا گیا۔

مگر وہ اس ایمبولینس سے رات کی تاریکی میں چھلانگ لگا کر فرار ہوگیا جس سے اسے لے جایا جارہا تھا۔

اس نامعلوم چور کو اس بار مقامی دیہاتی افراد نے دیکھ کر پوچھ گچھ کی تو اس نے انہیں کورونا وائرس کا شکار بنانے کی دھمکی دی، جس کے بعد مقامی افراد نے پولیس سے رابطہ کیا اور چور کو پھر گرفتار کرلیا گیا۔

ہزاری باغ کے ضلعی ایس پی کارتھک ایس کا کہنا تھا کہ وہ چور ہمارے لیے درد سر بن گیا ہے، وہ 10 دن میں پولیس کی حراست سے 3 بار فرار ہوچکا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Areeb Jul 18, 2020 11:56pm
Hahaha filmy scene lag raha hay

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024