• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اعجاز اسلم، فیصل قریشی ایک بار پھر آن اسکرین ایک ساتھ

شائع July 18, 2020
دونوں اداکار ڈرامہ لوگ کیا کہیں گے میں کام کررہے ہیں—تصویر بشکریہ اے آر وائے ذوق
دونوں اداکار ڈرامہ لوگ کیا کہیں گے میں کام کررہے ہیں—تصویر بشکریہ اے آر وائے ذوق

معروف اداکار فیصل قریشی، اعجاز اسلم اور ماڈل صحیفہ جبار ایک ساتھ نئے ڈرامے ’لوگ کیا کہیں گے‘ میں نظر آئیں گے۔

یہ ڈرامہ ایک مالدار گھرانے کو درپیش مشکل حالات سے گزرنے کی عکاسی پر مبنی ہے۔

اعجاز اسلم ڈرامے میں حسیب کا کردار ادا کریں گے جو اپنے اہلِ خانہ کی ضروریات اور خواہشیں پوری کرنے کے لیے کسی بھی حد جاسکتا ہے اور جب مشکل وقت آتا ہے تو اس کا امتحان شروع ہوجاتا ہے۔

ڈرامے کی ابتدائی جھلک میں اعجاز اسلم کو صحیفہ جبار خٹک کا محبت کرنے والا شوہر اور ایک پیار کرنے والا باپ دکھایا گیا ہے جو اپنی بیٹی کے عیش و آرام پر پیسہ خرچ کرنے سے ہچکچاتا نہیں۔

تاہم مالی مشکلات کی وجہ سے ہر چیز نہ صرف اس کے لیے بلکہ اس کے گھر والوں کے بدترین صورت اختیار کرلیتی ہے۔

ڈرامے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اعجاز اسلم نے کہا کہ ’میں اس پروجیکٹ کے لیے بہت پرجوش ہوں، کہانی، پروڈکشن، ہدایت کاری، اور بہترین کاسٹ نے اسے میرے لیے ایک شاندار تجربہ بنادیا ہے‘۔

اس سیریل میں اعجاز اسلم اور فیصل قریشی کی مشہور جوڑی کئی برسوں بعد ایک مرتبہ پھر اکٹھی ہوئی ہے۔

اعجاز اسلم نے کہا کہ ’مجھے فیصل کے ساتھ دوبارہ کام کر کے بہت اچھا لگا اور حسیب کا کردار ادا کر کے مزا آیا، اس لیے مجھے امید ہے کہ ناظرین بھی اسے دیکھنا پسند کریں گے‘۔

ڈرامے کی ریلیز کا تا حال کوئی اعلان نہیں ہوا، تاہم کاسٹ کے دیگر فنکاروں میں کنزہ رزاق، سکینہ سموں، افشاں قریشی اور حمیرا ظہیر شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024