• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm

دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نےویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز 469 رنز پر ڈیکلیئر کردی

شائع July 18, 2020
اسٹوکس نے 176 رنز کی شان دار اننگز کھیلی—فائل/فوٹو:اے ایف پی
اسٹوکس نے 176 رنز کی شان دار اننگز کھیلی—فائل/فوٹو:اے ایف پی

انگلینڈ نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز بین اسٹوکس اور ڈوم سبلےکی سنچریوں کی مدد سے 9 وکٹوں پر 469 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی۔

مانچسٹرمیں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز جب کھیل کا آغاز ہوا تو انگلینڈ کا اسکور 3 وکٹوں پر 207 رنز تھا۔

مزید پڑھیں:کورونا کے حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی، آرچر دوسرے ٹیسٹ سے باہر

سبلے اور بین اسٹوکس نے چوتھی وکٹ میں بہترین شراکت قائم کی اسکور کو 341 تک لے گئے تاہم سبلے 120 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ اس دوران اسٹوکس بھی اپنی سنچری مکمل کرپائے۔

اسٹوکس نے کا بٹلر نے 40 رنز بنا کر دیا جبکہ پوپ صرف 7 رنز کا اضافہ کرچیز کی وکٹ بن گئے تھے۔

انگلینڈ کا اسکور جب 395 رنزپر پہنچا تو 176 رنز کی شان دار اننگز کھیلنے والے اسٹوکس کی وکٹ کیماروچ کو مل گئی، جس کے بعد بٹلر 40 اور بیس 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

چیز اورکیماروچ نے انگلینڈ کے بلے بازوں کو مشکلات ضرور کھڑی کیں لیکن انگلش بلے باز 469 رنز بنانے کامیاب ہوئے۔

انگلینڈ کے کپتان جوروٹ نے پہلی اننگز کو 469 رنز پر اس وقت ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا جب بیس 31 اور اسٹورٹ براڈ 11 رنز بنا کھیل رہے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے چیز سب سے کامیاب باؤلر رہے اور انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کیماروچ نے اسٹوکس اور کرس ووکس جیسے بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کے بلے باز ٹیم کی پہلی اننگزکا پراعتماد آغاز کرنے میں ناکام رہے اور کیوران کی گیندپر کیمبل صرف 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کی ٹیسٹ کیریئر کی بہترین رینکنگ

دوسرے روز جب کھیل کا اختتام ہوا تو ویسٹ انڈیز کی ایک وکٹ کھو کر 32 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کی پہلی اننگز کے 469 رنز کو برابر کرنے کے لیے مزید 437 رنز درکار ہیں۔

خیال رہے انگلینڈ کی ٹیم میں نوجوان فاسٹ باؤلر آرچر شامل نہیں ہیں اور ان کی جگہ تجربہ کار باؤلراسٹورٹ براڈ کو حتمی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

آرچر کو کورونا وائرس کے باعث متعارف کرائے گئے بائیو سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرچر کو پانچ دن سیلف آئسولیشن میں گزارنے ہوں گے جس کے دوران ان کا دو مربتہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہو گا، دو منفی ٹیسٹ کے بعد ہی انہیں دوبارہ ٹیم کے کھلاڑیوں کا حصہ بننے کی اجازت ہو گی۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ آرچر نے ایجز باؤل اور ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ کے درمیان سفر کر کے بائیو سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025