• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایل او سی: بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 خواتین زخمی

شائع July 17, 2020
بھارتی فوج رواں سال 1697 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکی ہے، ترجمان پاک فوج — فائل فوٹو / اے ایف پی
بھارتی فوج رواں سال 1697 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکی ہے، ترجمان پاک فوج — فائل فوٹو / اے ایف پی

بھارت کا لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ رک نہ سکا اور اس کی بلااشتعال فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر رکھ چکری اور بروہ سیکٹرز میں شہری آبادی پر فائرنگ کی۔

بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے کِرنی اور گاہی گاؤں سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوج رواں سال 1697 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون زخمی

واضح رہے کہ 13 جولائی کو بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ہوئی تھیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے ایل او سی پر رکھ چکری سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور آئے روز آزاد کشمیر میں ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی جاتی ہے۔

6 جولائی کو ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 5 شہری زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: ایل او سی: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے بزرگ خاتون جاں بحق

بھارتی فوجیوں نے ایل او سی پر نکیال سیکٹر میں رات گئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔

اس سے ایک روز قبل یعنی 5 جولائی کو ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا تھا۔

اسی طرح 25 جون کو ایل او سی کے کریلا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024