• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
Live Covid 2019

برٹش ایئرویز کا تمام بوئنگ 747 طیارے ریٹائر کرنے کا اعلان

شائع July 17, 2020

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث فضائی سفر میں تیزی سے کمی کے نتیجے میں بوئنگ طیاروں کی دنیا کی سب سے بڑی آپریٹر برٹش ایئرویز نے اپنے تمام بوئنگ 747 طیارے فوری طور پر ریٹائر کرنے کا اعلان کردیا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برٹش ایئر ویز 2024 میں ان طیاروں کو کو ریٹائر کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا لیکن رواں برس مسافروں کی تعداد میں کمی آئی ہے، ایئرلائن نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ اب ان کے 747 بوئنگز دوبارہ بھی کمرشلی آپریٹ کریں گے۔

برٹش ایئرویز نے ایک بیان میں کہا کہ ہم بہت افسوس کے ساتھ اس کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہم نے اپنے تمام 747 بوئنگ طیاروں کو فوری طور پر ریٹائر کرنے کی تجویز دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024