• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سارہ خان اور فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک

شائع July 17, 2020 اپ ڈیٹ July 18, 2020
دونوں نے 15 جولائی کو منگنی کی تصدیق کی تھی—فوٹو: فلک شبیر انسٹاگرام
دونوں نے 15 جولائی کو منگنی کی تصدیق کی تھی—فوٹو: فلک شبیر انسٹاگرام

اداکارہ سارہ خان اور ماڈل و گلوکار فلک شبیر نے 2 دن قبل سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مداحوں کو باخبر کیا تھا کہ انہوں نے ایک دوسرے کو زندگی کا ساتھی چن لیا ہے۔

دونوں کی جانب سے منگنی کی تصدیق کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی دونوں کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سارہ خان اور فلک شبیر نے اپنی مہندی اور مایوں کی تقریبات کی ویڈیوز بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

ویڈیوز میں دونوں کو قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ تقاریب میں دیکھا جا سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے منگنی کرلی

اور اب دونوں کے نکاح کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں اور سارہ خان نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے مسز فلک بھی کردیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنا نام بھی تبدیل کردیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنا نام بھی تبدیل کردیا—اسکرین شاٹ

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں فلک شبیر کو نکاح میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دوسری ویڈیو میں انہیں اپنی ہونے والی اہلیہ کے لیے بھارتی گانا گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: منگنی ہوتے ہی سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی کی تقریبات

ویڈیوز سے تصدیق ہوتی ہے کہ دونوں کی شادی ہوگئی جب کہ سارہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کیے جانے سے بھی دونوں کی شادی کی تصدیق ہوتی ہے تاہم دونوں نے باضابطہ طور پر ایک ہوجانے سے متعلق پوسٹ نہیں کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کورونا وائرس کی وبا کے باوجود سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی کی تقریبات میں کئی افراد کو دیکھا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں ملک میں کورونا کے باعث شادی کی تقریبات پر پابندی عائد ہے، وہیں فلک شبیر اور سارہ خان سے قبل بھی متعدد شوبز شخصیات رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ خان کی شادی میں عثمان مختار کا نام کیوں بدنام؟

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فلک شبیر اور سارہ خان سے قبل 7 جولائی کو اداکار و پروڈیوسر سید صائم علی شاہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

جب کہ سید صائم علی شاہ سے قبل آغا علی اور حنا الطاف نے شادی کی تھی، وہیں فریال محمود اور دانیال راحیل بھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔

اسی طرح حال ہی میں گلوکار ہارون رشید نے بھی خاموشی اور سادگی سے شادی کرلی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024