• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

منگنی ہوتے ہی سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی کی تقریبات

شائع July 16, 2020
دونوں کے لیے شوبز شخصیات نے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا—فوٹو: سارہ خان انسٹاگرام
دونوں کے لیے شوبز شخصیات نے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا—فوٹو: سارہ خان انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ سارہ خان اور اداکار فلک شبیر نے 15 جولائی کو اپنی تصاویر میں مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ ان دونوں نے منگنی کرلی۔

ابتدائی طورپر پہلے سارہ خان نے ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ہاتھ میں انگوٹھی کو دکھایا تھا اور کیپشن میں لکھا تھا 'میں نے ہاں کردی'۔

بعد ازاں انسٹاگرام اسٹوریز میں انہوں نے کچھ ویڈیوز بھی شیئر کیں جبکہ انسٹاگرام میں ایک اور تصویر پوسٹ کی، جس میں فلک شبیر گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ان کا ہاتھ تھامے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے منگنی کرلی

فلک شبیر نے بھی اپنے انسٹاگرام پرمذکورہ تصویر کو پوسٹ کیا جبکہ اسٹوریز میں تقریب کی متعدد ویڈیوز بھی شیئر کیں، تاہم انہوں نے اس وقت ویڈیوز کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

۔

مداح ان کی ویڈیوز دیکھ کر ہی پریشان تھے اور سوچنے پر مجبور تھے کہ منگنی کے لیے اتنی شاندار تقریب کیسے منعقد کی گئی

تاہم کچھ گھنٹے بعد دونوں نے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے مداحوں کے ساتھ مزید ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی منگنی ہوتے ہی شادی کی تقریبات بھی شروع ہوگئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سارہ خان اور فلک شب

یر نے 16 جولائی کو اپنی مایوں اور مہندی کی تقریب کی ویڈیوز شیئر کیں، جن میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیوز دیکھ کر اندازا ہوتا ہےکہ ان کی مایوں کی تقریبات میں اگرچہ زیادہ تر افراد نے شرکت نہیں کی، تاہم ان کے قریب رشتہ داروں اور دوستوں کے کثیر تعداد نے شرکت کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ویڈیوز سے یہ واضح نہیں ہوتاکہ دونوں کی شادی کی تقریبات کہاں شروع ہوئیں، تاہم رپورٹس ہیں کہ دونوں کی شادی کی تقریبات کراچی میں ہوئیں اورشادی کی تقریبات 17 جولائی تک چلنے کا امکان ہے۔

دونوں کی شادی پر شوبز شخصیات اور مداحوں نےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جوڑی کو بہترین قرار دیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دوسری جانب سارہ خان کی شادی پر ٹوئٹر پو لوگوں نے اداکار مختار عثمان کا مذاق بھی اڑایا اور لکھا کہ اداکارہ کی شادی اداکار کی وجہ سے ہی ہو رہی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مداحوں نے اپنی پوسٹس میں لکھا کہ عثمان مختار جس بھی اداکارہ کے ساتھ کام کرتے ہیں، اس کی شادی ہوجاتی ہے اور ساتھ ہی لوگوں نے اداکار کی ڈراموں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

لوگوں کی جانب سے عثمان مختار کی ان کے اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ 2019 کے ڈرامے انا اور سارہ خان کے ساتھ ڈرامے ثبات کی تصاویر شیئر کیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عثمان مختار کے ساتھ ڈراموں میں کام کرنے والی دونوں اداکاراؤں یعنی نیمل خاور اور سارہ خان کی شادی ہوگئی، جس وجہ سے لوگوں نے اداکار کے لیے مزاحیہ میمز بنائے۔

لوگوں کی جانب سے مزاحیہ میمز بنائے جانے کے بعد عثمان مختار نے بھی ایک ٹوئٹ کی اور لکھا کہ اگلی بار وہ ڈرامے میں اکیلے آئیں گے تاکہ ان کے ہاتھ بھی پیلے ہوجائیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024