• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

’اگلے ڈرامے میں سولو آؤں گا تاکہ میرے بھی ہاتھ رنگ جائیں‘

شائع July 16, 2020
عثمان، سارہ خان کے ساتھ ڈراما ثبات میں کام کررہے ہیں — تصویر: انسٹاگرام
عثمان، سارہ خان کے ساتھ ڈراما ثبات میں کام کررہے ہیں — تصویر: انسٹاگرام

معروف اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی منگنی کی خبر گزشتہ روز سامنے آئی تھی جس کے ساتھ ہی ان کی شادی کی تقریبات کا بھی آغاز ہوگیا تاہم ایسے میں عوام کو ایک مرتبہ پھر عثمان مختار یاد آنے لگے۔

منگنی کا اعلان دونوں سیلیبریٹریز کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے کیا گیا جس میں فلک شبیر نے سارا خان کو شادی کی پیش کش کی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے منگنی کی انگوٹھی پہن لی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم کچھ ہی دیر بعد ان دونوں کی مہندی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداح اس حوالے سے بہت خوش اور نئے جوڑے کو مبارکباد دیتے نظر آئے۔

ایسے میں کچھ مداح ایسے بھی تھے جنہوں نے اس موقع پر اداکار عثمان مختار پر میمز بنانی شروع کردیں اور کہا کہ ’یہ بندہ جس کے ساتھ ڈرامے میں آتا ہے اس کی شادی ہوجاتی ہے‘۔

خیال رہے کہ عثمان مختار نے پہلا ڈراما ’انا‘ نیمل خاور کے ساتھ کیا تھا جس کے فوراً بعد نیمل کی اداکار حمزہ علی عباسی سے شادی ہوگئی تھی، اس ڈرامے میں مداحوں نے دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیا تھا۔

اس پر سوشل میڈیا پر کچھ میمز ایسی بھی سامنے آئیں تھیں، جس میں مداحوں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ نیمل خاور کی شادی حمزہ علی عباسی سے نہیں بلکہ اداکار عثمان مختار سے ہونی چاہیے تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

عوام کے تبصروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے عثمان مختار نے یہ تک کہ دیا تھا کہ 'نیمل میری بہن جیسی ہے، ہماری شادی ممکن نہیں تھی‘۔

یہ بھی پڑھیں: 'نیمل میری بہن جیسی ہے، ہماری شادی ممکن نہیں تھی'

اسی طرح اب عثمان مختار اداکارہ سارہ خان کے ساتھ ہم ٹی وی کے ڈرامے ثبات میں نظر آرہے ہیں جس میں سارہ، میرال اور عثمان، ڈاکٹر حارث کا کردار ادا کررہے ہیں، اور اب سارہ خان کی بھی منگنی ہوگئی ایسے موقع پر مداح دوبارہ ان کا مذاق اڑانے سے نہیں چوکے۔

تاہم عثمان مختار نے اس مذاق کو نہ صرف انجوائے کیا بلکہ اس پر تبصرہ بھی کرتے نظر آئے اور انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’اگلے ڈرامے میں سولو آؤں گا تا کہ میرے بھی ہاتھ رنگے جائے'۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025