کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کی شرح میں 60 فیصد کمی کے باعث کیسز کم ہوئے، اسد عمر
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ کیسز میں کمی ٹیسٹنگ میں کمی سے آئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر کیسز کےمثبت ہونے کا تناسب جون کے وسط جتنا یعنی 22 فیصد ہوتا تو گزشتہ روز 24 ہزار 262 ٹیسٹ کیے گئے تھے اور ان میں سے ساڑھے 5 ہزار مثبت آنے چاہیے تھے جبکہ گزشتہ روز 2 ہزار 145 ٹیسٹ مثبت آئے۔
انہوں نے کہا کہ کیسز میں بنیادی کمی کی وجہ کورونا وائرس کے مثبت ٹیشٹ کی شرح میں 60 فیصد کمی ہے۔