ہسپتالوں سے بستروں کا کیا گیا وعدہ 90 فیصد پورا کردیا، اسد عمر
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہسپتالوں کے لیے وعدہ کیے گئے آکسیجن کی سہولت سے لیس 2 ہزار بستروں میں سے ایک ہزار 825 (90 فیصد سے زائد) پورے ملک کے ہسپتالوں میں مہیا کردی گئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص بقیہ بستر جلد مہیا کردیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیر منصوبہ بندی، ترقی اسد عمر نے جون میں وعدہ کیا تھا کہ حکومت کورونا وائرس کے کیسز میں اچانک اضافے کے پیش نظر کئی ہسپتالوں میں آکسیجن کے ساتھ بستروں کی کمی کے بعد جولائی کے آخر تک ہسپتالوں کو 2 ہزار بستر فراہم کرے گی۔
صورتحال اس قدر خراب ہوگئی تھی کہ یہاں تک کہ وینٹی لیٹر کی ضرورت میں ایک ڈاکٹر بھی دم توڑ گئے تھے۔