مویشی منڈی میں 'نو ماسک نو انٹری' کی پالیسی ہوگی، اسد عمر
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ مویشی منڈی میں 'نو ماسک نو انٹری' کی پالیسی پر عملدرآمد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عید الضحیٰ میں کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ مویشی منڈی کے داخلی راستوں پر متعدد اسٹور بنائے جائیں گے جہاں آنے والے اپنے لیے ماسک خرید سکیں گے۔