• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اوپو نے دنیا کا تیز ترین 125 واٹ چارجر متعارف کرادیا

شائع July 15, 2020
— فوٹو بشکریہ اوپو
— فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو کی جانب سے گزشتہ کئی برسوں کے دوران فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی پر کام کیا گیا ہے اور اب چینی کمپنی نے اسمارٹ فونز کے لیے سب سے طاقتور 125 واٹ چارجر متعارف کرادیا ہے۔

چین میں ایک ایونٹ کے دوران کمپنی کی جانب سے کئی اقسام کے چارجرز متعارف کرائے گئے جن میں 125 واٹ کے ساتھ ساتھ 50 واٹ منی سپر وی او او سی چارجر، 110 واٹ منی فلیش چارجر اور 65 واٹ ایئر وی او او سی وائرلیس چارجر شامل تھے۔

کمپنی کے مطابق 125 واٹ فلیش چارجر ٹیکنالوجی 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو 5 منٹ میں 41 فیصد جبکہ 20 منٹ میں 100 فیصد چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اتنی تیز چارجنگ سے پاور سیل اور اسمارٹ فون کو تحفظ دینے کے لیے ٹیکنالوجی میں 3 متوازی چارج پمپس دیئے گئے ہیں جو پاور کو تقسیم کرتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

اس کے علاوہ اوپو کی جانب سے اضافی تحفظ کے لیے 10 اضافی ٹمپریچر سنسرز بھی دیئے گئے ہیں۔

ایئر وی او او سی وائرلیس چارجر بہتر کولنگ کے لیے سرکولر ڈیزائن کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ حرارت کے اخراج کے لیے ایک گلاس پینل بھی اس میں موجود ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اس وائرلیس چارجر میں خودکار طور پر چارج پمپ الگ کرنے والی ٹیکنالوجی دی گئی ہے جو وائرلیس چارجنگ کو بہتر کرتا ہے۔

یہ وائرلیس چارجر 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو 30 منٹ میں مکمل چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ اس وقت یہ چارجر کانسیپٹ مرحلے میں ہے کیونکہ کسی بھی اوپو اسمارٹ فون میں اس کی سپورٹ موجود نہیں۔

50 واٹ منی سپر وی او او سی چارجر کسی پورٹ ایبل 4 جی موڈیم کے حجم کا ہے جس کو جیب یا پرس میں رکھ کر کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے۔

یہ وی او او سی پروٹوکولز (4.0 سے 30 واٹ) سے مطابقت رکھتا ہے، جبکہ 27 اور 50 واٹ پی پی ایس پر بھی کام کرسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

مناسب کرنٹ کی فراہم کے لیے اس منی چارجر میں پلس چارجنگ نامی فیچر دیا گیا۔

110 واٹ منی چارجر بھی اسی خیال کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے بس یہ ذرا بڑا ہے جو تمام مقبول اسٹینڈرڈز سپر وی او او سی 65 واٹ تک، وی او او سی 30 واٹ تک کے لیے مطابقت رکھتا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

آسان الفاظ میں 125 واٹ، 110 واٹ، 50 واٹ اور 65 واٹ وائرلیس چارجر اوپو کے علاوہ دیگر کمپنیوں کے فونز پر بھی کام کرسکتے ہیں۔

تاہم اوپو کا کہنا ہے کہ دیگر کمپنیوں کے فونز چارجنگ رفتار محدود ہوگی جیسے ہواوے پی 40 کو 40 کی جگہ 18 واٹ کی رفتار سے چارج کریں گے۔

دیگر کمپنیوں کے فونز کے لیے یہ چارجر ان کے ساتھ فراہم کی جانے والی اوریجنل کیبل سے ہی چارج ہوں گے۔

فی الحال اوپو کی جانب سے ان چارجرز کی قیمتوں اور دستیابی کی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024