• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ژالے سرحدی جلد ہی غیر ملکی فلم میں جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی

شائع July 14, 2020
اداکارہ کے مطابق غیر ملکی فلم کا تعلق بھارت سے نہیں — فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق غیر ملکی فلم کا تعلق بھارت سے نہیں — فوٹو: انسٹاگرام

اس وقت اگرچہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث پاکستانی شوبز انڈسٹری کی زیادہ تر سرگرمیاں بند ہیں تاہم کچھ شخصیات وبا کے ان دنوں میں بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ اپنی شوبز سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

ایسی ہی شخصیات میں ماڈل، اداکارہ و گلوکارہ ژالے سرحدی بھی ہیں، جنہوں نے وبا کے دنوں میں بھی خود کو مصروف رکھنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

خبریں ہیں کہ ژالے سرحدی جلد ہی ملکی فلم سمیت ایک غیر ملکی فلم کی شوٹنگ بھی شروع کردیں گی اور ساتھ ہی وہ اپنا پہلا گانا بھی ریلیز کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ژالے سرحدی کا دھوکے پر مبنی ڈراما 'قسمت'

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے ژالے سرحدی نے اعتراف کیا کہ وہ جلد ہی پہلی بار غیر ملکی فلم میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

غیر ملکی فلم کمرشل ہوگی، ژالے سرحدی—فوٹو: انسٹاگرام
غیر ملکی فلم کمرشل ہوگی، ژالے سرحدی—فوٹو: انسٹاگرام

اگرچہ ژالے سرحدی نے اپنی آنے والی غیر ملکی فلم کے حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کسی بھارتی فلم میں نہیں بلکہ انٹرنیشنل فلم کا حصہ ہوں گی۔

اداکارہ کے مطابق غیر ملکی فلم کی ہدایات بہت معروف فلم ساز دیں گے، تاہم انہوں نے ہدایت کار کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی انہوں نے فلم کے حوالے مزید کوئی تفصیلات بتائیں۔

ژالے سرحدی نے بتایا کہ وہ ایک کمرشل فلم ہوگی اور رواں ماہ کے آخر میں ممکنہ طور پر اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 'جلیبی' میں شامل ژالے سرحدی کے گانے کی دھوم

اداکارہ نے ساتھ ہی بتایا کہ وہ آنے والے دنوں میں تین مختلف منصوبوں پر کام کرتی دکھائی دیں گی، جن میں سے ایک مقامی فلم بھی ہے، جس کی شوٹنگ شمالی علاقہ جات میں ہوگی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ژالے سرحدی کے مطابق دونوں فلموں میں ان کے کردار بہت ہی مختلف اور اچھے ہیں، ایک فلم میں ان کا کردار فوج سے متعلق ہے جب کہ دوسری فلم میں وہ عدالتی خدمات چھوڑ کر نئی زندگی گزارنے کے لیے آگے بڑھتی دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے تیسرے منصوبے کے حوالے سے بتایا کہ وہ ساتھ ہی بطور گلوکارہ سامنے آنے کے لیے بھی کام کر رہی ہیں اور انہیں اُمید ہے کہ جلد ہی وہ اپنا پہلا سنگل گانا ریلیز کریں گی۔

ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ژالے سرحدی کا گانا کب تک ریلیز ہوگا اور اداکارہ کی دونوں فلمیں کب تک سامنے آئیں گی، تاہم امکان ہے کہ اداکارہ کی فلمیں آئندہ سال ہی ریلیز ہوں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024