• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایف آئی اے میں شاہین ایئر کے خلاف مقدمہ درج، ڈائریکٹر گرفتار

شائع July 14, 2020
کیس ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی میں درج کیا گیا—وکیمیڈیا کامنز
کیس ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی میں درج کیا گیا—وکیمیڈیا کامنز

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی شکایت پر شاہین ایئر انٹرنیشنل (ایس اے آئی) کے خلاف قومی خزانے کو مبینہ طور پر ایک ارب روپے کا نقصان پہنچانے پر مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے کراچی کے ڈائریکٹر منیر احمد شیخ نے کہا کہ کیس ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی میں درج کیا گیا۔

مذکورہ کیس کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی جانب سے کی جانے والی انکوائری کا نتیجہ ہے جسے سی اے اے کراچی کی تحریری شکایت پر شروع کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین ایئر لائن کے مالکان بیرونِ ملک فرار ہونے میں کامیاب

ایک سینئر عہدیدار نے نشاندہی کی کہ انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ شاہین ایئرلائن کو ’فلائٹ آپریشن چارجز‘ سول ایوی ایشن کو ادا کرنے تھے لیکن شاہین ایئر کے چیئرمین کاشف صہبائی، سی ای او احسان خالد صہبائی، ڈائریکٹرز اور انتطامیہ کے اراکین نے مبینہ طور پر مارچ 2018 سے اب تک سی اے اے کو چارجز کی ادائیگی میں دھوکا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہین ایئرلائن کے مذکورہ بالا عہدیداروں نے غیر قانونی طور پر تقریباً ایک ارب 40 کروڑ روپے کی رقم اور کے آئی بی او آر + سی اے اے کے سرچارج، اپنے پاس رکھے جس کے باعث قومی خزانے کو کے آئی بی او آر-سرچارج کی مد میں ایک ارب 40 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

انکوائری کے دوران ایف آئی اے نے ملزمان کے سی ٹی آرز/ای ٹی آرز کے لیے مالیاتی نگرانی کے یونٹ (ایف ایم یو) سے رجوع کیا جس پر ایف ایم یو نے کینیڈین حکام سے رابطہ کیا۔

مزید پڑھیں: شاہین ایئر لائن کی جائیداد بیچ کر تمام رقم وصول کر لیتے ہیں، چیف جسٹس

ایف آئی اے ڈائریکٹر نے انکشاف کیا کہ دو ملزمان کو رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (آر سی ایم پی) نے 5 لاکھ کینیڈین ڈالر نقد کے ساتھ پکڑا اور رقم اب پولیس کے پاس ہے۔

چنانچہ شاہین ایئرلائن کے ڈائریکٹرز کے خلاف کیس ’پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 406 (کرمنل بریچ آف ٹرسٹ) کی دفعہ ، 489-ایف (ڈس آنرنگ آف چیک) ، 109 (جرم میں اعانت)، 34 (مجرمانہ عزائم) اور انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی دفعہ 3 ار 4 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

شاہین ایئر لائن کے جن اراکین کو اس مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے ان میں سی ای او احسان خالد صہبائی اور ڈائریکٹرز کاشف محمود، سبرینہ کلثوم صہبائی، جاوید کریم، جینٹ صہبائی، ہوشنگ بی سدوا، راشدہ یاسمین، یاور محمود اور محمد واثق شامل ہیں۔

افسر نے بتایا کہ ایک ڈائریکٹر یاور محمود صہبائی کو گرفتار کرلیا گیا۔


یہ خبر 14 جولائی 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024