• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دنیا کے تیز ترین مسافر طیارے کی ابتدائی آزمائش اگلے سال متوقع

شائع July 13, 2020
اوور ٹرو کا مبینہ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ بوم
اوور ٹرو کا مبینہ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ بوم

ایک عام جہاز سے لندن سے نیویارک کا سفر لگ بھگ 7 گھنٹے میں طے ہوتا ہے جو کہ زبردست پیشرفت ہے کیونکہ بحری جہازوں سے اس سفر کو طے کرنے میں کئی ہفتے بلکہ مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔

مگر تصور کریں ایسے طیارے کا جو لگ بھگ ساڑھے تین ہزار میل کا یہ سفر محض ساڑھے تین گھنٹے میں طے کرلے؟

جی ہاں ایسے سپر سانک طیارے جلد فضاﺅں میں پرواز بھرتے نظر آئیں گے ، جو اتنا طویل سفر بہت جلد طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا یعنی کراچی سے لندن کا طویل سفر بھی تین گھنٹوں میں ممکن ہوسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایک منٹ کے اندر کراچی سے لاہور پہنچنے والا طیارہ

یہ طیارہ بوم نامی کمپنی تیار کررہی ہے اور اسے دنیا کا تیز ترین سول ائیرکرافٹ قرار دیا گیا ہے۔

اس طیارے کے چھوٹے ورژن بوم ایکس بی 1 کی آزمائش آئندہ سال کسی وقت ہوگی اور بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ لندن سے نیویارک کا سفر ساڑھے تین گھنٹے سے بھی پہلے طے ہوسکے گا۔

کمرشل پروازوں کے لیے یہ طیارہ اگلی ایک دہائی کے دوران فضا میں پرواز کرتا نظر آئے گا جو 1700 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرے گا جبکہ اس کا پروٹوٹائپ 2021 میں آزمائشی پرواز کا حصہ بنے گا۔

آسان الفاظ میں لاہور اور کراچی کے درمیان اس کی پرواز آدھے گھنٹے سے بھی پہلے مسافروں کو منزلوں تک پہنچانے کے لیے کافی ہوگی۔

امریکی کمپنی کی جانب سے اس طیارے کے جس ڈیزائن پر کام کیا جارہا ہے جو کنکورڈیا سے کافی حد تک ملتا جلتا ہے۔

اوور ٹرو کا ایک خاکہ — فوٹو بشکریہ بوم
اوور ٹرو کا ایک خاکہ — فوٹو بشکریہ بوم

یہ 60 سے 70 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرسکے گا جس میں مسافروں کے لیے پرتعیش سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس کمپنی میں جاپان ایئرلائنز اور ورجین گروپ نے سرمایہ کاری کی ہے اور دونوں کمپنیوں نے ابھی سے مجموعی طور پر 30 طیاروں کے آرڈر بھی دے دیئے ہیں۔

اس کے کمرشل ورژن کو اوور ٹرو کا نام دیا جائے گا جبکہ پروٹوٹائپ قسم کو ایکس بی 1 کہا جائے گا۔

اوور ٹرو ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ بوم
اوور ٹرو ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ بوم

کمپنی کا کہنا ہے کہ باضابطہ طور پر ایک بی 1 کو 7 اکتوبر 2020 کو متعارف کرایا جائے گا اور 2021 میں اڑان بھرے گا۔

مزید پڑھیں : 2300 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والا طیارہ

ایکس بی 1 بنیادی طور پر ایک مسافر طیارہ نہیں بلکہ یہ کسی جنگی طیارے جیسا ہوگا جس میں ایک پائلٹ کی ہی گنجائش ہوگی۔

حجم میں بھی یہ اوور ٹرو سے بہت چھوٹا ہوگا اور اس کا مقصد بڑے طیارے پر استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجیز کی آزمائش کرنا ہے۔

ایکس بی 1 کا ڈیزائن ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ بوم
ایکس بی 1 کا ڈیزائن ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ بوم

کمپنی نے بتایا کہ ایکس بی 1 سے ہم دکھائیں گے کہ کس طرح سپرسانک طیاروں کو واپس لانے کی تیاری کی جارہی ہے، ہم سپرسانک طیاروں کا مستقبل محفوظ جبکہ ماحولیاتی اور اقتصادی طور پر مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔

اگر یہ پروٹوٹائپ طیارہ کامیاب رہا تو پھر اوور ٹرو پر کام شروع ہوگا جس کی آزمائش 2020 کی دہائی کے وسط میں ہوگی جبکہ 2030 تک مسافروں کے لیے اڑان بھرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024