ایران میں کورونا سے ہلاکتیں 13 ہزار سے زائد ہوگئیں
ایران میں کورونا وائرس سے مزید 200 سے زائد اموات سامنے آگئیں جس کے بعد ملک میں وبا سے ہلاکتوں سے تعداد 13 ہزار سے زائد ہوگئیں۔
ایرانی وزارت صحت کی ترجمان سیما سعادت لاری نے کہا کہ 'بدقسمتی سے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 203 اموات ہوئیں۔'
نیوز کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ اس اضافے کے بعد ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 32 ہوگئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مزید 2 ہزار 349 افراد کے کورونا وائرس کے ٹسیٹ مثبت آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار 652 ہوگئی۔