• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کورونا وائرس: ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی مرتبہ عوام کے سامنے ماسک پہن لیا

شائع July 12, 2020
ڈونلڈ ٹرمپ کو واشنگٹن کے مضافاتی علاقے میں قائم والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر کے دورے کے دوران ماسک پہنے ہوئے دیکھا گیا۔ فوٹو: اے پی
ڈونلڈ ٹرمپ کو واشنگٹن کے مضافاتی علاقے میں قائم والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر کے دورے کے دوران ماسک پہنے ہوئے دیکھا گیا۔ فوٹو: اے پی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی ہسپتال کے دورے کے دوران پہلی بار عوام کے سامنے ماسک پہن لیا۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کے مضافاتی علاقے میں قائم والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفر کیا اور وہاں صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے افراد سے ملاقات کی۔

جب وہ وائٹ ہاؤس سے نکلے تو انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'جب آپ کسی ہسپتال میں ہوتے ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ ماسک پہننا بہت اچھا ہے'۔

ٹرمپ نے اپنے دورے کا آغاز کرتے ہی والٹر ریڈ کے ہال وے میں ماسک پہنا ہوا تھا تاہم جب وہ اس سہولت میں ہیلی کاپٹر سے اتر رہے تھے تو اس وقت انہوں نے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: کورونا وبا: پنجاب میں اموات 2 ہزار سے زائد، ملک میں کیسز 2 لاکھ 48 ہزار سے تجاوز کرگئے

امریکی صدر اس وبائی مرض کے دوران ماسک پہننے والوں میں بہت دیر سے شامل ہوئے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس وبا نے مارچ کے بعد سے پورے امریکا میں 32 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا اور کم از کم ایک لاکھ 34 ہزار افراد کی جان لی ہے۔

امریکا کے نائب صدر مائیک پینس سمیت زیادہ تر ممتاز ری پبلیکنز ماسک پہننے کی تائید کرتے رہے ہیں۔

ریپبلکن گورنرز بھی اب ماسک کے استعمال کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں کیونکہ جنوب اور مغرب کی چند ریاستوں میں وبائی بیماری زیادہ سنگین ہوگئی ہے۔

تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوز کانفرنسز، کورونا وائرس ٹاسک فورس اپ ڈیٹس، ریلیوں اور دیگر عوامی تقریبات میں ماسک پہننے سے انکار کردیا ہے۔

ان کے قریبی لوگوں نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ہے کہ صدر کو خدشہ ہے کہ ماسک انہیں کمزور دکھائے گا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو اس بات پر تشویش ہے کہ اس نے معاشی بحالی کی بجائے صحت عامہ کے بحران کی طرف توجہ مرکوز کردی ہے۔

انہوں نے نجی معاملات کو بیان کرنے پر نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے وہ ممالک جہاں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا

جہاں وہ خود ماسک نہیں پہنتے ہیں وہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے ماسک کے بارے میں ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے اور یہ تسلیم کیا ہے بند کمرے جہاں لوگ ایک دوسرے کے قریب ہوں، وہہاں ماسک پہنا منساب ہوگا لیکن انہوں نے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن کو ماسک پہنے پر ان کا مذاق بھی اڑایا ہے اور یہ تاثر دیا ہے کہ جو بائیڈن کمزور دکھائی دیتے ہیں۔

کیا ٹرمپ آئندہ بھی باقاعدگی سے ماسک پہنیں گے اس سوال کا جواب اب بھی جاننا باقی ہے۔

امریکا میں ماسک پہننا ایک اور سیاسی تقسیم کا سبب بن گیا ہے جہاں ریپبلکن ڈیموکریٹس کے مقابلے میں ماسک پہننے سے کتراتے ہیں تاہم تلسا، اوکلاہوما، فینکس اور ساؤتھ ڈکوٹا کے ماؤنٹ رشور میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کے حالیہ تقاریب میں چند ماسک نظر آئے تھے۔

اس سے قبل مشی گن میں ایک بار فورڈ پلانٹ کے نجی دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ ماسک پہنے ہہوئے نظر آئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024