• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
Live Covid 2019

حیدرآباد میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق

شائع July 12, 2020

حیدرآباد کے لیاقت یونیورسٹی ہسپتال (ایل یو ایچ) کی ڈاکٹر ارم ظہیر کورونا وائرس کے باعث بچے کو جنم دینے کے بعد دم توڑ گئیں۔ حیدرآباد میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر ارم ظہیرایل یو ایچ میڈیکل وارڈ تھری کی رجسٹرار تھیں اور زچگی کے باعث نجی ہسپتال میں داخل ہونے سے قبل ہسپتال میں اپنے فرائض انجام دے رہی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرارم نے بیٹی کوجنم دینے کے بعد کورونا کے علامات کی شکایت کی اور انہیں دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

حیدر آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں کووڈ-19 کے فوکل پرسن کے مابق ڈاکٹر ارم ظہیر کووڈ-19 سے دم توڑ گئیں جو ممکنہ طور پر سی سیکشن علامات کے بعد ظاہر ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024