• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن میں کووڈ 19 کی تشخیص، ہسپتال منتقل

شائع July 11, 2020 اپ ڈیٹ July 12, 2020
امیتابھ بچن  اور ابھیشیک بچن— رائٹرز فائل فوٹو
امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن— رائٹرز فائل فوٹو

بولی وڈ کے مقبول ترین اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن میں نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔

پہلے 77 سالہ اداکار نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خاندان اور ذاتی عملے کے بھی ٹیسٹ ہورہے ہیں۔

امیتابھ بچن نے بتایا 'مجھ میں کووڈ کی تشخیص ہوئی ہے اور ہسپتال منتقل ہوگیا ہوں، خاندان اور عملے کے افراد کے بھی ٹیسٹ ہورہے ہیں اور نتائج کا انتظار ہے، گزشتہ 10 دن کے دوران میرے قریب رہنے والوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے ٹیسٹ کروالیں'۔

امیتابھ بچن کو ممبئی کے ناناوتی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور وہ کے ایک عہدیدار نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ اداکار کی حالت مستحکم ہے۔

ابھیشیک بچن میں بھی کووڈ کی تصدیق

اے ایف پی فائل فوٹو
اے ایف پی فائل فوٹو

امیتابھ بچن کے بعد ان کے بیٹے ابھیشیک نے بھی ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ان میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا 'آج میرے والد اور مجھ میں کووٖ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا، ہم دونوں میں معتدل علامات کے بعد ہسپتام میں داخل ہوئے، ہم نے اپنے خاندان اور عملے کو بھی ٹیسٹ کا کہا ہے، میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ پرسکون رہیں اور پرشان مت ہوں'۔

سوشل میڈیا پر بولی وڈ کے متعدد اداکاروں نے امیتابھ بچن کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ امیتابھ بچن 11 اکتوبر 1942 کو الہ آباد میں پیدا ہوئے اور 1969 میں فلم سات ہندوستانی سے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔

انہیں شہرت 1971 میں ریلیز ہونے والی فلم آنند سے ملی جس میں ان کے کردار کو فلم فیئر کا بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

تاہم 1973 میں فلم زنجیر نے انہیں حقیقی معنوں میں شہرت دلائی اور انہیں اینگری ینگ مین کہا جانے لگا، مگر ان کا عروج فلم شعلے سے شروع ہوا جس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا۔

کبھی کبھی، امر اکبر انتھونی، ڈان، تریشول، مقدار کا سکندر، سلسلہ، مسٹر نٹورلال، ہم، محبتیں، کبھی خوشی کبھی غم، باغبان، آںکھیں، خاکی اور بلیک سمیت متعدد سپرہٹ فلمیں ان کے کریڈٹ پر ہیں۔

انہیں 3 بار نیشنل فلم ایوارڈ اور 12 بار فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا جبکہ دیگر لاتعداد اعزاز الگ ہیں۔

امیتابھ بچن کی شادی اداکارہ جیا بہادری سے ہوئی۔ ان کے دو بچے ہیں شویتا نندا اور ابھیشیک بچن۔ ابھیشیک بھی فلم اداکار ہیں اور بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں۔

امیتابھ بچن کی آخری فلم گلابو شتابو تھی جس پہلے سنیماؤں میں ریلیز ہونا تھی مگر کورونا وائرس کی وبا کے باعث اسے اسٹریمنگ سروس پر ریلیز کیا گیا۔

اس کے علاوہ وہ کون بنے گا کروڑ پتی کے 12 ویں سیزن کی میزبانی بھی کرنے والے ہیں جس کے لیے آڈیشن ابھی جاری ہیں، جبکہ کئی فلموں بشمول چہرے، برہماشٹر اور جھنڈ پر بھی کام جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024