• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اداکارہ یشما گل میں کورونا وائرس کی تصدیق

شائع July 11, 2020
— فوٹو بشکریہ یشما گل انسٹاگرام پیج
— فوٹو بشکریہ یشما گل انسٹاگرام پیج

ٹی وی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ یشما گل نے بتایا ہے کہ ان میں نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ایک اسٹوری میں انہوں نے بتایا ' 3 دن قبل مجھے بخار اور کووڈ 19 سے جڑی معتدل علامات کو محسوس کیا تھا، جس کے بعد میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا اور فوری طور پر ٹیسٹ کرایا، گزشتہ شب رپورٹ مثبت آئی، مگر ابتدائی علامات سے ہٹ ابھی تک حالت بہتر ہے'۔

انہوں نے مزید لکھا 'پہلے میں نے سوچا کہ کسی کو کچھ نہیں بتاؤں گی، مگر پھر مجھے احساس ہوا کہ ہمیں اس بیماری کے گرد بدنامی کے داغ لگانے کی ضرورت نہیں بلکہ ہمیں اس کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے، اپنی دعاؤں میں مجھے یاد رکھیں کیونکہ میں خوفزدہ ہوں'۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ یشما گل الف، قربان اور پیار کے صدقے جیسے ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

اس سے قبل روبینہ اشرف سے قبل معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز سمیت ان کی بیٹی میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

علاوہ ازیں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کرنے والے اداکار نوید رضا میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

اسی طرح معروف گلوکار سلمان احمد، ابرار الحق، واسع چوہدری اور شفاعت علی میں بھی کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی اور یہ سب اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب بھی رہے تھے۔

واضح رہے کہ ملک میں یومیہ ڈھائی سے 3 ہزار افراد میں کورونا کی تشخیص ہو رہی ہے، وہیں ملک میں وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024