• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

15 سال سے نابینا ہونے کا ڈھونگ رچا کر 10 لاکھ پاؤنڈ حاصل کرنے والی خاتون کو سزا

شائع July 11, 2020 اپ ڈیٹ July 12, 2020
خاتون جنرل اسٹور سے خریداری کررہی ہیں—فوٹو: دی سن
خاتون جنرل اسٹور سے خریداری کررہی ہیں—فوٹو: دی سن

انگلینڈ کے شہر مانچسٹر کی عدالت نے 15 سال سے نابینا ہونے کا ڈھونگ رچا کر تقریباً 10 لاکھ پاؤنڈ امدادی رقم حاصل کرنے والی ادھیڑ عمر خاتون کو 3 برس 8 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

65 سالہ کرسٹینا نے 15 برس کے دوران تقریباً 10 لاکھ پاؤنڈ سے زائد حکومتی امداد کی مد میں حاصل کیے جو ماہانہ اوسطاً 13 ہزار پاؤنڈ بنتی ہے۔

مزید پڑھیں: شادی کی تقریبات پر پابندی کے خلاف دُلہنوں کا انوکھا احتجاج

دی سن کی رپورٹ کے مطابق کرسٹینا نے ایک عام برطانوی شہری کی تنخواہ کے مقابلے میں ماہانہ 5 گنا زیادہ رقم حاصل کی۔

کرسٹینا نے اپنی دو شناخت بنا رکھی تھی اور برطانوی حکومت سے اپنی معذوری کے بدلے ماہانہ وظیفہ وصول کرتی تھیں۔

کرسٹینا اس وقت قانون کی نظروں میں آگئیں جب انہیں سی سی ٹی وی فوٹیج میں اخبار پڑھتے اور اسکول سے اپنے پوتے کو لیتے ہوئے دیکھا گیا۔

خاتون نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے رقم ضرورت مندوں میں تقسیم کی تھی۔

ساتھ ہی انہوں نے اقرار کیا کہ امدادی رقم میں سے انہوں نے متعدد مرتبہ سیاحتی دورہ کیا، کپڑے خریدے اور جلد کی سرجری کرائی۔

اس پر عدالت نے کہا کہ 'یہ وہ رقم تھی جس کی آپ حقدار نہیں تھی، 15 سال آپ نے اپنے ساتھی شہریوں سے 10 لاکھ پاؤنڈ چوری کیے'۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں ریسٹورنٹ پر کھانا کھانے پر 50 فیصد رعایت کی پیشکش

عدالت نے کہا کہ 'یہ رقم ایسے لوگوں کے لیے تھی جو اس کے مستحق تھے، رقم اسکولوں اور ہسپتالوں میں جاسکتی تھی'۔

علاوہ ازیں عدالت نے خاتون کی 34 سالہ بیٹی اینی براؤن کو 70 ہزار پاؤنڈ کی منی لانڈرنگ کے الزام میں 18 ماہ کی سزا سنا دی۔

عدالت نے کہا کہ اینی براؤن نے اپنی والدہ کے پاس اتنی بڑی رقم ہونے پر شکوک کا اظہار لیکن پولیس کو مطلع نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024