• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
Live Covid 2019

کورونا وائرس کے باعث پولیو مہم مارچ سے رک گئی ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

شائع July 11, 2020

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پولیو مہم مارچ سے رک گئی ہیں اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر جو پولیو کی ویکسین دی جاتی تھی وہ بھی رک گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسداد پولیو پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس جس میں وزیر صحت، وزیر بلدیات، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، کمشنر کراچی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ماہ 7 لاکھ بچوں کو ویکسین دی جاتی تھی وہ بھی رک گئی ہیں تاہم جولائی سے پولیو ویکسین کی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی اور عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کی روشنی میں پولیو ورکرز کو کٹ پہنائی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ 5 موبائل ویکسی نیشن گاڑیاں کراچی کے خطرناک علاقوں میں رکھی گئی ہیں جبکہ کراچی کی 154 یونین کونسلز میں اسپیشل موبائل ٹیموں کے ذریعے پولیو ویکسین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024