• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پی سی بی کی سلیم ملک، دانش کنیریا کو ریلیف دینے سے معذرت

شائع July 10, 2020 اپ ڈیٹ July 18, 2020
سلیم ملک اور دانش کنیریا — فائل فوٹو / اے ایف پی
سلیم ملک اور دانش کنیریا — فائل فوٹو / اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹرز سلیم ملک اور دانش کنیریا کو ریلیف دینے سے معذرت کرلی۔

پی سی بی سے جاری بیان کے مطابق دانش کنیریا اور سلیم ملک نے الگ الگ معاملات پر کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا، دونوں کی درخواستوں کا بغور جائزہ لینے کے بعد پی سی بی نے دونوں سابق کرکٹرز کو جواب ارسال کردیا۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے دانش کنیریا کو بحالی پروگرام کے حوالے سے بھیجے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ 'آپ پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ڈسپلن کمیشن نے تاحیات پابندی عائد کر رکھی ہے، کیونکہ آپ نے جان بوجھ کر میرن ویسٹ فیلڈ کو ڈرہم کے میچ میں صلاحیتوں کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے کی ترغیب دی تھی۔'

یہ بھی پڑھیں: میچ فکسنگ تنازع: پی سی بی نے سلیم ملک کو سوال نامہ بھیج دیا

پی سی بی نے جواب میں کہا کہ 'آپ نے اس فیصلے کو کرکٹ ڈسپلنری کمیشن کے اپیل پینل کے سامنے چیلنج کیا جہاں اس فیصلے کو برقرار رکھا گیا، جبکہ لندن ہائی کورٹ اور سول ڈویژن کی عدالت نے بھی آپ کی درخواستیں مسترد کردیں۔'

جواب میں کہا گیا ہے کہ 'پی سی بی کا بحالی پروگرام کھلاڑیوں کو نااہل ہونے کے متعلقہ ادوار کے اختتام پر پیش کیا جاتا ہے، نہ کہ ان کھلاڑیوں کو جو تاحیات پابندی کا سامنا کر رہے ہوں۔'

دانش کنیریا کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اس معاملے پر ای سی بی سے رجوع کریں کیونکہ ان پر تاحیات پابندی ای سی بی کی جانب سے نافذ کی گئی اور آئی سی سی کے تمام اراکین کو اس پابندی کو برقرار رکھنا لازمی ہے۔

مزید پڑھیں: دانش کنیریا کا 6 سال بعد میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف

پی سی بی کی جانب سے سلیم ملک کو ارسال کیے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ 'آپ نے اپریل 2000 میں ہونے والی ایک گفتگو کے ٹرانسکرپٹ کے مندرجات کا جواب نہ دینے کا انتخاب کیا، لہٰذا پی سی بی اس وقت تک مزید کارروائی نہیں کر سکتا جب تک آپ اس معاملے پر جواب نہیں دے دیتے۔'

جواب میں کہا گیا کہ 'ٹرانسکرپٹ کا جواب دینے سے انکار اور اجتناب اس اعتراف کو تبدیل نہیں کر سکتا جو آپ نے 5 مئی 2014 کو اس وقت کے چیئرمین پی سی پی کے نام اپنے خط میں کیا تھا۔'

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024