• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گلوکاری کے بعد رابی پیرزادہ کا ملک چھوڑنے کا عندیہ

شائع July 10, 2020
رابی پیرزادہ نے گزشتہ برس ستمبر میں میوزک چھوڑ دی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
رابی پیرزادہ نے گزشتہ برس ستمبر میں میوزک چھوڑ دی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ برس نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد موسیقی کو خیرباد کہنے والی رابی پیرزاہ نے اگرچہ پینٹنگ سمیت دوسری مصروفیات کا آغاز کردیا تھا۔

تاہم 9 جولائی کو رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پوسٹس میں عندیہ دیا کہ وہ ممکنہ طور پر ملک چھوڑ جائیں گی۔

رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پینٹنگز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بھارتیوں کو پاکستانیوں سے بہتر قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے کبھی بھی ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال نہیں کی، یہاں تک کہ ان کی نامناسب ویڈیوز اور بھارت پر تنقید کے باوجود بھی ہندوستانیوں نے ان کے لیے غلط زبان استعمال نہیں کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ان کی نامناسب ویڈیوز پاکستانی ہی بار بار اپ لوڈ کرتے ہیں اور وہ ویڈیوز مخصوص نمبرز سے ہی ایک سے دوسری جگہ جا رہی ہیں۔

سابق گلوکارہ نے لکھا کہ انہوں نے ماضی میں کشمیر کے لیے ہندوستان سے جنگ کی مگر کسی بھارتی نے انہیں برا بھلا نہیں کہا۔

سابق اداکارہ نے بھارتیوں کو پاکستانیوں سے بہتر بھی قرار دیا—اسکرین شاٹ
سابق اداکارہ نے بھارتیوں کو پاکستانیوں سے بہتر بھی قرار دیا—اسکرین شاٹ

انہوں نے پاکستانی عوام کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہر قابل شخص پاکستان سے بھاگ کر اپنی پہچان بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کا شوبز چھوڑنے کا اعلان

انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا تھاکہ دراصل کچھ وجوہات کی وجہ سے لوگ پاکستان چھوڑ کر چلے جاتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے مذکورہ ٹوئٹ میں پاکستان چھوڑ کر بھارت میں بسنے والے گلوکار عدنان سمیع کو مینشن کرتے ہوئے ان سے ماضی میں اپنی سخت باتوں پر معذرت بھی کی۔

رابی پیرزادہ نے اپنی ٹوئٹس پر معافی بھی مانگی—اسکرین شاٹ
رابی پیرزادہ نے اپنی ٹوئٹس پر معافی بھی مانگی—اسکرین شاٹ

رابی پیرزادہ نے مذکورہ ٹوئٹ میں الزام عائد کیا کہ پاکستانی قوم ٹیلنٹ کی قدر نہیں کرتی، اس وجہ سے وہ بھی جلد یہ ملک چھوڑ دیں گی۔

رابی پیرزادہ کی مک چھوڑنے کی خواہشات پر عدنان سمیع نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ
رابی پیرزادہ کی مک چھوڑنے کی خواہشات پر عدنان سمیع نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ

تام بعد ازاں لوگوں کی جانب سے سخت ردعمل کے بعد رابی پیرزادہ نے اپنی ٹوئٹس پر پاکستانی عوام سے معذرت کرلی اور ساتھ ہی پاکستان کو اپنی دل اور جان قرار دیا۔

مزید پڑھیں: ’میرا جسم میری مرضی‘ رابی پیرزادہ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

رابی پیرزادہ نے اگرچہ مداحوں سے معذرت کی لیکن ساتھ ہی انہوں نے ملک چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے لکھا کہ اگر کبھی وہ اپنا وطن چھوڑ کر گئیں تو سعودی عرب جائیں گی اور وہاں کے مقدس شہر مکہ میں رہیں گی۔

ساتھ ہی سابق اداکارہ نے لکھا کہ وہ چینل اور سوشل میڈیا جو پاکستان کا آرٹ پروموٹ نہیں کرتا، ایک بار پھر وہ منفی خبروں میں سب سے آگے تھا۔

رابی پیرزادہ نے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے بھی ملک چھوڑنے کا عندیہ دیا—اسکرین شاٹ
رابی پیرزادہ نے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے بھی ملک چھوڑنے کا عندیہ دیا—اسکرین شاٹ

رابی پیرزادہ نے لکھا کہ انہوں نے پوسٹس شیئر کرنے کے چند لمحات بعد ہی اپنی تمام باتوں کی تردید کردی تھی۔

رابی پیرزادہ نے اگرچہ 9 جولائی کو کی گئی ٹوئٹس پر معافی مانگ لی، تاہم ان پر تنقید کا سلسلہ جاری رہا اور 10 جولائی کو انہوں نے مزید وضاحتی پوسٹس کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان ہی ان کی شناخت ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں افواج پاکستان کو دنیا کی بہترین فوج بھی قرار دیا۔

لیکن سوشل میڈیا صارفین رابی پیرزادہ کی وضاحت کے باوجود ان پر برہم دکھائی دیے اور کہا کہ وہ قوم کو بے وقوف بنا رہی ہیں، پہلے ملک چھوڑنے کی باتیں کیں،اب پاکستان کو اپنی شناخت قرار دے رہی ہیں، ان کی کن باتوں پر یقین کیا جائے؟

سابق اداکارہ کی معافی کے باوجود مداحوں نے ان پر برہمی کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ
سابق اداکارہ کی معافی کے باوجود مداحوں نے ان پر برہمی کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024