• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

سونی کا ایئرکنڈیشنر جسے آپ پہن کر گھوم سکتے ہیں

شائع July 9, 2020
ریون پاکٹ نامی اے سی فی الحال صرف جاپان میں دستیاب ہوگا — فوٹو بشکریہ سونی
ریون پاکٹ نامی اے سی فی الحال صرف جاپان میں دستیاب ہوگا — فوٹو بشکریہ سونی

موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے اور سورج کی شعاعیں لگتا ہے کہ ہمیں پکانے کے لیے تیار ہیں خاص طور پر گرم ہوائیں تو لوگوں کو تیزی سے بیمار کرتی ہیں۔

اور اس گرمی کا توڑ ائیر کنڈیشنر سمجھا جاتا ہے مگر اسے خریدنا اور چھوٹے گھروں میں لگانا کوئی آسان کام نہیں۔

مگر کیا آپ ایسا اے سی خریدنا پسند کریں گے جسے آپ پہن کر گھوم سکیں۔

سونی نے گزشتہ سال ایسا پروٹوٹائپ ویئرایبل ایئرکنڈیشنر تیار کیا تھا جسے جیب میں رکھا جاسکتا تھا جبکہ اسے استعمال کرنے کے لیے ایک خاص ٹی شرت پہننے کی ضرورت تھی۔

یہ دنیا کا پہلا اے سی ہے جسے آپ پہن بھی سکتے ہیں اور اب یہ عام صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم فی الحال جاپان میں رہنے والے ہی اسے خرید سکیں گے۔

ریون پاکٹ نامی اے سی کو درحقیقت پہن نہیں سکتے بلکہ یہ لباس کے اندر منسلک ہوگا۔

ریون پاکٹ نامی اے سی کو اس خصوصی ٹی شرٹ کی گردن اور کمر کے درمیان موجود جیب میں رکھ دیا جائے گا اور یہ خاموش ڈیوائس گردن پر ٹھہر کر تھرمو الیکٹرک کولنگ خارج کرے گی۔

اگر موسم گرم ہے تو یہ اے سی آپ کا جسمانی درجہ حرارت 13 ڈگری تک پہنچائے گا جبکہ سرد موسم میں یہ جسمانی درجہ حرارت بڑھا کر 8 ڈگری تک لے جائے گا۔

یہ ڈیوائس حرارت کو جذب یا خارج کرکے سرد اور گرمی کا احساس دلاتی ہے، یعنی یہ بیک وقت ویئر ابیل اے سی اور ہیٹر دونوں ہے۔

تاہم یہ اے سی زیادہ دیر تک کام نہیں کرتا بلکہ سنگل چارج پر 2 گھنٹے کام کرتا ہے جو کمپنی کے خیال میں روزمرہ کے سفر یعنی گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر واپسی کے لیے کافی ہوگا۔

اس ڈیوائس کو یو ایس بی سی کیبل سے چارج کیا جاسکتا ہے جبکہ ایک اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ایپ کے ذریعے اسے ٹھنڈی یا گرم خارج کرنے کے لیے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

یہ ڈیوائس بنیادی طور پر 2020 ٹوکیو اولمپکس کے لیے تیار کی گئی تھی مگر اگلے سال تک التوا پر سونی نے اسے اب فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

اس کی قیمت 12 ہزار جاپانی ین (20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے، جبکہ پہننے کے لیے خصوصی لباس 18 سو ین (28 سو پاکستانی روپے) میں مل سکے گا۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فی الوقت جاپان میں دستیاب ہے اور دیگر ممالک کے حوالے سے کمپنی نے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025