اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز میں 81 کا اضافہ
وفاقی دارالحکومت میں 81 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 2 افراد انتقال کرگئے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے 81 نئے کیسز کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 13 ہزار 731 تک پہنچ گئی۔
مزید یہ کہ کورونا وائرس سے 2 افراد دم توڑ گئے اور اس طرح مجموعی اموات 142 تک پہنچ گئی۔