• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انسٹاگرام میں صارفین کے لیے ایک اور کارآمد فیچر متعارف

شائع July 8, 2020
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

انسٹاگرام نے اپنے صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز پر کمنٹس کے حوالے سے مزید کنٹرول دے دیا ہے۔

اس مقصد کے لیے کمنٹس پنڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش رواں سال مئی میں کمنٹ فلٹرنگ ٹولز کے ساتھ شروع کی گئی تھی اور اب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے۔

یہ فیچر بہت سیدھا ہے جب آپ کسی کمنٹ پر سوائپ کریں گے تو رئیپلائی، رپورٹ اور ڈیلیٹ کے ساتھ پن آپشن نظر آئے گا۔

جب آپ کسی کمنٹ کو سیکشن کے ٹاپ پر پن کریں گے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ اسے نمایاں کررہے ہیں اور دیگر افراد کی بات چیت کو اپنی مرضی کی سمت میں لے جانے میں مدد ملے گی۔

یہ ایک الگھورتھم کے تحت کام کرنے والے سیکشن کے لیے کارآمد اپ ڈیٹ ہے اور ا سے لوگوں کے توہین آمیز کمنٹس کی روک تھام میں مدد مل سکے گی۔

اس سے قبل بھی انسٹاگرام میں صارفین کو آن لائن بدزبانی اور دھمکیوں سے بچانے کے لیے متعدد فیچرز متعارف کرائے جاچکے ہیں۔

جیسے انسٹاگرام میں ایک فیچر کے تحت صارفین کو اس وقت خبردار کیا جاتا ہے جب سوشل میڈیا سائٹ کو لگے کہ فوٹو یا ویڈیو پوسٹ کا کیپشن قابل اعتراض ہے۔

اس فیچر کا مقصد صارفین کو اپنی تحریر کو خیال سے لکھ کر پوسٹ کرنے کا موقع دینا ہے تاکہ وہ دیگر افراد کی بدزبانی کا شکار نہ ہوسکیں۔

اسی طرح ایک فیچر کمنٹس میں الفاظ کے انتخاب سے خبردار کرتا ہے۔

وہ فیچر لوگوں کو منفی کمنٹ سے روکتا تو نہیں مگر اسے پوسٹ کرنے سے قبل دوبارہ سوچنے کا ضرور کہتا ہے۔

منفی کمنٹ پر صارف کے سامنے یہ جملے آتے ہیں 'کیا آپ اسے پوسٹ کرنا چاہتے ہیں؟ ہم لوگوں سے کمنٹ پر دوبارہ سوچنے کا کہہ رہے ہیں کیونکہ اس طرح کے کمنٹس رپورٹ ہوتے رہتے ہیں'۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اس فیچر کے نتائج کافی حوصلہ بخش رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024