• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:34pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:35pm Maghrib 5:13pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:34pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:35pm Maghrib 5:13pm

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی

شائع July 8, 2020
— فوٹو بشکریہ  سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اپنے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 20 کو آئندہ ماہ متعارف کرانے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

سام سنگ کی جانب سے 5 اگست کو گلیکسی نوٹ 20 متعارف کرایا جائے گا جس کے ساتھ گلیکسی زی فولڈ 2 اور گلیکسی زی فلپ کے 5 جی ورژن کو ایک آن لائن ایونٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

سام سنگ کی جانب سے منگل کو ایک گلیکسی ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا جو کہ کمپنی کی ویب سائٹ پر لائیو نشر ہوگا۔

یہ پہلی بار ہوگا جب سام سنگ کا کوئی فلیگ شپ فون کو ڈیجیٹل ایونٹ میں پیش کیا جائے گا جس کی وجہ کورونا وائرس کی وبا ہے۔

جیسا اوپر ذکر کیا جاچکا ہے کہ اس ایونٹ میں گلیکسی فولڈ 2 پیش کیے جانے کا امکان ہے جو فون سے ٹیبلیٹ کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

یہ خیال رہے کہ گلیکسی فولڈ صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا جس کی قیمت 1980 ڈالرز رکھی گئی تھی، مگر اس کی اسکرین میں مختلف خامیاں سامنے آئی تھیں۔

اس بارے توقع کی جارہی ہے کہ سام سنگ کی جانب سے ڈیوائس کو زیادہ بہتر بناکر پیش کیا جائے گا۔

مختلف لیکس کے مطابق اس بار گلیکسی فولڈ میں پلاسٹک کی بجائے ایک گلاس ڈسپلے دیا جائے گا جبکہ پہلے سے زیادہ بڑی انٹرنل اسکرین موجود ہوگی۔

کچھ افواہوں میں تو یہ بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ ایس پین اسٹائلوس بھی اس کے ساتھ دیا جاسکتا ہے جبکہ ایسا بھی کہا جارہا ہے کہ ایک سستا فولڈ ای یا فولڈ لائٹ بھی مہنگے فولڈ 2 کے ساتھ متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

فروری کے وسط میں کمپنی نے گلیکسی زی فلپ کو متعارف کرایا تھا جو 4 جی نیٹ ورکس پر ہی چل سکتا ہے اور اب اس کا 5 جی ورژن پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

مگر اس ایونٹ کا سب سے اہم حصہ گلیکسی نوٹ سیریز کا نیا فون ہی ہوگا۔

ایسا کہا جارہا ہے کہ اس بار سام سنگ کی جانب سے گلیکسی نوٹ 20 سیریز کے 3 فونز متعارف کرائے جاسکتے ہیں، جبکہ گزشتہ سال 2 ماڈل پیش کیے گئے تھے۔

اس بار گلیکسی نوٹ 20، نوٹ 20 پلس اور نوٹ 20 الٹرا کے نام سے 3 ماڈلز پیش کیے جانے کا امکان ہے اور تمام ماڈلز میں 5 جی سپورٹ موجود ہوگی۔

س سے قبل مختلف لیکس میں بتایا گیا تھا کہ گلیکسی نوٹ 20 لگ بھگ گلیکسی ایس 20 والے فیچرز سے ہی لیس ہوگا مگر اس میں زیادہ بڑی اسکرین اور ایس پین کا فرق ہوگا۔

مخلف افواہوں کے مطابق گلیکسی ایس 20 الٹرا میں 100 ایکس زوم موڈ کو گلیکسی نوٹ 20 سیریز کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔

ایسا بھی کہا جارہا ہے کہ گلیکسی نوٹ سیریز کے نئے فونز میں پہلی بار کروڈ کی بجائے فلیٹ ڈسپلے دیا جاسکتا ہے یا کم از کم ایک ماڈل میں ایسا ضرور ہوگا۔

سام سنگ کے فونز کے حوالے سے درست معلومات لیک کرنے والے ٹوئٹر صارف آئس یونیورس نے بتایا ہے کہ گلیکسی نوٹ 20 پلس میں 108 میگا پکسل کیمرا دیا جا ئے گا جبکہ ٹی او ایف سنسر کو لیزر فوکس کیمرے سے بدل دیا جائے گا جو مین کیمرے کو معاونت فراہم کرے گا۔

کیمرا سنسر میں گلیکسی ایس 20 الٹرا کی طرح سام سنگ برائٹ ایچ ایم 1 دیا جائے گا جبکہ پس منظر کا تجزیہ کرنے والے ٹائم آف فلائٹ کی جگہ لیزر فوکس سنسر دیا جائے گا۔

اسی طرح 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل بھی اس فون کا حصہ ہوگا جس میں سنسر کا حجم 1/2.55 ہوگا۔

پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو لینس 13 میگا پکسل کا ہوگا جس میں 50 ایکس ہائبرڈ زوم ممکن ہوگا مگر اب سام سنگ 100 ایکس زوم کے لیے مزید کام کرنے کی خواہشمند نہیں۔

اس سے قبل لیکس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ گلیکسی نوٹ 20 پلس میں اپ ڈیٹڈ ایکسینوس 992 پراسیسر دیا جائے گا جبکہ کچھ ممالک میں اس فون میں اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر دیا جائے گا۔

ایسا بھی مانا جارہا ہے کہ اس فون میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی جبکہ 6.9 انچ ڈسپلے پنج ہول سیلفی کیمرے کے ساتھ دیا جائے گا۔

اس کے مقابلے میں گلیکسی نوٹ 20 میں ڈسپلے کا سائز 6.7 انچ دیئے جانے کا امکان ہے۔

دونوں فونز میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ، ایس پین اسٹائلوس، 16 جی بی ریم اور 25 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024