ایران میں کورونا وائرس سےہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئی
ایران میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
اس حوالے سے ایرانی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے سرکاری نشریاتی ادارے پر جاری بیان میں کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 153 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12 ہزار 84 ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 379 ہوگئی جن میں سے 2 لاک 9 ہزار 463 صحتیاب ہوگئے ہیں۔