• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

خودکشی کرنے والے سشانت سنگھ کی آخری فلم کے ٹریلر کا ریکارڈ

شائع July 8, 2020
ٹریلر کو 2 دن قبل ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ
ٹریلر کو 2 دن قبل ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

گزشتہ ماہ 14 جون کو اپنی رہائش گاہ پر دوستوں اور ملازمین کی موجودگی میں خودکشی کرنے والے 34 سالہ بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد بھارت بھر میں لاکھوں افراد غمگین ہوگئے تھے جب کہ بولی وڈ میں بھی ان کی موت کے بعد اقربا پروری پر زبردست بحث چھڑ گئی تھی۔

ان کی جاری کی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹس میں بھی ان کی خودکشی کی تصدیق کی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اداکار کے جسم پر کسی بھی تشدد یا زخم کے نشانات نہیں ملے۔

سشانگ سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد پولیس نے اداکار کی خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر رکھی ہے، جس میں اب تک 30 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

پولیس کی جانب سے فلم ساز مکیش چھابڑا سمیت سنجے لیلیٰ بھنسالی نے بھی اپنے بیانات ریکارڈ کروائے تھے اور سنجے لیلا نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے سشانت سنگھ کو 4 فلموں میں کام کرنے کی پیش کش کی تھی مگر اداکار نے کسی اور پروڈکشن کے ساتھ معاہدہ کر رکھا تھا جس وجہ سے وہ ان کے ساتھ کام نہیں کر سکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی

پولیس نے فلم ساز مکیش چھابڑا کا بیان بھی ریکارڈ کیا تھا، جنہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بیچارہ کی ہدایات دی ہیں اور اب اسی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم کے ٹریلر نے یوٹیوب پر نیا ریکارڈ بناتے ہوئے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہولی وڈ فلم اوینجرز: اینڈ گیم کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی فلم دل بیچارہ کے ٹریلر کو یوٹیوب پر ابتدائی 24 گھنٹے میں 54 لاکھ بار لائیک کیا گیا۔

جب کہ ہولی وڈ فلم کے پہلے ٹریلر کو ابتدائی 24 گھنٹوں میں 22 لاکھ بار جب کہ دوسرے ٹریلر کو 29 لاکھ بار لائیک کیا گیا تھا۔

دل بیچارہ نے اگرچہ اوینجرز: اینڈ گیم کو یوٹیوب پر لائیک کے حوالے سے شکست دے دی، تاہم بولی وڈ اداکار کی فلم کے ٹریلر نے ہولی وڈ فلم کو ویوز میں شکست دینے میں ناکام رہا۔

اوینجرز: اینڈ گیم کے ٹریلر کو ابتدائی طور 24 گھنٹوں میں 23 کروڑ بار دیکھا گیا تھا جب کہ دل بیچارہ کو اب تک ڈیڑھ کروڑ بار ہی دیکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سپر ہیرو فلم ’اوینجرز: انفینٹی وار کے ٹریلر کا ریکارڈ

یوٹیوب پر ریکارڈ بنانے یا نہ بنانے کی بات سے ہٹ کر اگر دل بیچارہ کے ٹریلر کی بات کی جائے تو سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم کے ٹریلر نے مداحوں کو رلا دیا، کیوں کہ اداکار کی آخری فلم کے ٹریلر میں بھی مرنے اور مایوسی کی باتیں ہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم 2014 میں ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلم دی فالٹ ان اور اسٹارز کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔

فلم کو رواں ماہ 24 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
فلم کو رواں ماہ 24 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

فلم کی کہانی کزی (سنجانا سانگھی) اور منی (سشانت سنگھ راجپوت) کے گرد گھومتی ہے۔

ٹریلر سے فلم کی پوری کہانی سمجھنا تو مشکل ہے، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں کزی کینسر کی مریضہ ہوتی ہیں اور انہیں اپنی زندگی کے جلد ختم ہونے کا بخوبی علم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا کزی خوشی سے زندگی گزارنے والے منی سے محبت کر بیٹھتی ہیں اور پھر منی کو جب پتا چلتا ہےکہ ان کی کزی کینسر کی مریض ہیں تو وہ بھی اداس اور مایوس ہوجاتے ہیں۔

مختصر دورانیے کے ٹریلر میں زندگی، موت، محبت، درد اور مایوسی کی باتیں دکھائے جانے پر سشانت سنگھ راجپوت کے مداح جذبات ہوگئے اور انہوں نے اداکار کی آخری فلم کو دیکھنے سے قبل ہی سپر ہٹ قرار دے دیا۔

ٹریلر میں بتایا گیا ہے کہ دل بیچارہ کو رواں ماہ 24 جولائی کو آن لائن ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اداکار کے مداح اور کئی اداکار دل بیچارہ کو سینما پر ریلیز کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، تاہم کورونا کے باعث بھارت بھر کے سینما بند ہیں، جس وجہ سے فلم کو ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ ایمازون پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024