• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کورونا وبا: پاکستان میں 3307 نئے کیسز، صحتیاب افراد کی تعداد میں مزید 6 ہزار کا اضافہ

شائع July 8, 2020 اپ ڈیٹ July 9, 2020
پاکستان میں کیسز کی تعداد میں کمی ہوئی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں کیسز کی تعداد میں کمی ہوئی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

دنیا بھر میں ایک کروڑ 15 لاکھ لوگوں سے زائد کو متاثر کرنے جبکہ 5 لاکھ 43 ہزار سے زائد کو ہلاک کرنے والے نوول کورونا وائرس کا پھیلاؤ پاکستان میں بھی جاری ہے اور اب تک اس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار 729 جبکہ اموات 4 ہزار 954 تک پہنچ چکی ہیں۔

ملک میں بدھ (8 جولائی) کو 3 ہزار 307 افراد متاثر جبکہ 66 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 ہزار 8 افراد ایسے تھے جو وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔

اگرچہ ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی ہوئی ہے جس کی ایک وجہ ٹیسٹ کی تعداد میں کمی بھی ہے، تاہم کیسز کی تعداد میں امید کی کرن ہے کیونکہ اس وبا کے خاتمے کے ساتھ ہی معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہوسکیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا تھا، جس کے بعد 31 مارچ تک کیسز کی تعداد لگ بھگ 2 ہزار جبکہ اموات 26 تک تھیں۔

اپریل میں یہ کیسز بڑھنا شروع ہوئے اور ایک ماہ بعد مجموعی متاثرین ساڑھے 16 ہزار سے تجاوز کرگئے جبکہ اموات 385 ہوگئیں۔

مئی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی آئی اور 31 تاریخ تک مجموعی کیسز 71 ہزار جبکہ اموات 1500 سے تجاوز کرگئیں۔

جون میں یہ صورتحال مکمل طور پر بدل گئی اور ایک ماہ میں مجموعی تعداد 2 لاکھ 12 ہزار اور اموات 4300 سے بڑھ گئیں۔

جولائی میں بھی کیسز اور اموات کے آنے کا سلسلہ جاری ہےتاہم یہ جون کے مقابلے میں کچھ حد تک کم ہے۔

آج (8 جولائی) کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید کیسز اور اموات میں اضافہ ہوا۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 1736 افراد متاثر ہوئے جبکہ 23 اموات ہوئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرین کی تعداد 1736 کے اضافے سے بڑھ کر 99 ہزار 362 تک پہنچ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 افراد جان کی بازی بھی ہار گئے جس سے مجموعی اموات 1637 تک پہنچ گئیں۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں 930 اور اموات میں 30 کا اضافہ دیکھا گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے لیے قائم پورٹل کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 930 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور اس طرح یہ تعداد 83 ہزار 599 ہوگئی۔

اس کے علاوہ 30 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس سے یہ تعداد 1929 تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 93 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت میں آنے والے ان 93 نئے کیسز کے بعد مجموعی متاثرین 13 ہزار 650 تک پہنچ گئے۔

خیبر پختونخوا

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے 371 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 29 ہزار 52 ہوگئی۔

صوبے میں مزید 9 مریض وائرس سے جاں بحق ہونے کے جس کے بعد خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد 1054 ہوگئی ہے۔

بلوچستان

محکمہ صحت بلوچستان کی کورونا سے متعلق صورتحال کی یومیہ رپورٹ میں مزید 133 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی گئی۔

اس اضافے کے بعد صوبے میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 ہزار 52 ہوگئی ہے۔

بدھ کو بلوچستان میں وائرس سے مزید کوئی مریض جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید 8 کا اضافہ ہوگیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان 8 افراد کے متاثر ہونے سے مجموعی کیسز ایک ہزار 595 تک جاپہنچے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس نے مزید 36 افراد کو اپنا شکار بنایا۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 افراد کے متاثر ہونے سے یہ تعداد ایک ہزار 419 ہوگئی۔

اس کے علاوہ وہاں ایک روز میں 4 اموات کا اضافہ بھی ہوا اور یہ تعداد 40 تک پہنچ گئی۔

صحتیاب افراد

تاہم جہاں ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی ہورہی ہے وہی صحتیاب افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے جو ایک امید کی کرن ہے اور اس وقت ملک میں مجموعی کیسز کا نصف سے زیادہ حصہ صحتیاب ہوچکا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 ہزار 8 افراد وائرس سے شفایاب ہوگئے۔

ان افراد کے شفایاب ہونے کے بعد ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 965 تک پہنچ گئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 239729

اموات: 4954

صحتیاب: 140965

فعال کیسز: 93810

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں کیسز 99 ہزار 362 ہیں تو وہیں پنجاب میں 83 ہزار 599 تک کیسز پہنچ چکے ہیں۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 29 ہزار 52 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 52 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 ہزار 650، گلگت بلتستان میں 1595 اور آزاد کشمیر 1419 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے:

پنجاب: 1929

سندھ: 1637

خیبرپختونخوا: 1054

بلوچستان: 124

اسلام آباد: 140

آزاد کشمیر: 40

گلگت بلتستان: 30


پاکستان میں کورونا وائرس کیسز اور اموات

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کردیے اور اب تک 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ اموات ساڑھے 4 ہزار سے زائد ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس سے لے کر اب تک کیا صورتحال رہی اور کس روز کتنے کیسز اور اموات سامنے آئیں؟ مکمل تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024