• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ڈبلیو ایچ او کی کورونا سے نمٹنے، پھیلاؤ روکنے کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف

شائع July 7, 2020
عمران خان نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات کی — فائل فوٹو / اے ایف پی / وزیر اعظم انسٹا گرام
عمران خان نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات کی — فائل فوٹو / اے ایف پی / وزیر اعظم انسٹا گرام

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس سے نٹنے اور اس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پاکستان کے اقدامات اور پیشرفت کی تعریف کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات کی۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹرجنرل نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے اور وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے ضمن میں پاکستانی اقدامات اور پیش رفت کی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے عالمگیر وبا سے نمٹنے میں پاکستان سمیت بین الاقوامی برادری کو معاونت فراہم کرنے پر عالمی ادارہ صحت کو سراہا۔

انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کو زندگی اور روزگار کے درمیان توازن رکھتے ہوئے سائنسی اور معلومات پر مبنی پاکستان کی حکمت عملی و اقدامات اور صحت عامہ کی سہولیات میں تیز تر بہتری سے آگاہ کیا اور کہا کہ ان اقدامات و حکمت عملی سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں کمی آرہی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: عالمی ادارہ صحت کا انسداد ملیریا دوا کا ٹرائل روکنے کا اعلان

عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے سفری پابندیوں سے ان ترقی پذیر ممالک کے اقتصادی مسائل میں اضافہ ہوسکتا ہے جو پہلے سے وبا کے معاشی اثرات کو کم کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے لیے کووڈ 19 سے متعلق سفری پابندیوں کے خاتمے اور ڈیٹا پر مبنی غیر امتیازی سفری قواعد کو یقینی بنانے میں عالمی ادارہ صحت سے اپنا کردارادا کرنے کی اپیل کی۔

تیدروس ادہانوم نے کہا کہ ادارہ کووڈ 19 سے متعلق سفری قوانین اور ضوابط کے ضمن میں بین الاقوامی برادری کے لیے رہنما اصولوں پر کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بغیر علامات والے مریضوں پر عالمی ادارہ صحت نے مؤقف بدل لیا

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ایک کروڑ 15 لاکھ افراد کو اپنا شکار بنانے اور 5 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہلاکتوں کا باعث بننے والے مہلک کورونا وائرس کے پاکستان کو متاثر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آج 6 جولائی کو سامنے آنے والے کورونا کے نئے اعداد و شمار کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 646 جبکہ اموات 4 ہزار 818 تک پہنچ گئیں۔

ملک میں پیر کو کورونا وائرس کے 2629 نئے کیسز اور 73 اموات رپورٹ ہوئیں، اسی طرح مزید ایک ہزار 819 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے۔

تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ گزشتہ 15 روز کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کافی حد تک کمی دیکھنے میں آئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024