مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کے مطابق اللہ تعالی کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے 3 ہفتے تک اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے اور اینٹی باڈیز ٹیسٹ کے نتائج آنے تک ڈاکٹرز نے انہیں سخت احتیاط جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔