• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارت کے امیر ترین شخص زوم اور گوگل میٹ کو ٹکر دینے کے لیے تیار

شائع July 4, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ویڈیو چیٹ یا کانفرنسنگ کی بات کی جائے تو سب سے پہلے ذہن میں زوم، اسکائپ، گوگل میٹ یا فیس بک میسنجر رومز ذہن میں آتے ہیں۔

مگر بھارت کے امیرترین شخص مکیش امبانی اب ان تمام پلیٹ فارمز کو سخت ٹکر دینے کے لیے تیار ہیں۔

میکش امبانی کے ریلائنس جیو کے پلیٹ فارم میں حال ہی میں 15 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور اب یہ کمپنی ویڈیو کانفرنسنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ رہی ہے۔

رواں ہفتے ریلائنس جیو نے ویڈو کانفرنس سروس جیو میٹ کو متعارف کرایا ہے جو دیکھنے میں زوم سے بہت زیادہ ملتی جلتی ہے۔

زوم اور گوگل میٹ کی طرح جیو میٹ میں بھی ایچ ڈی (720 پی) لاتعداد مفت کالز کی جاسکتی ہیں اور یہ بیک وقت سو افراد پر مبنی ویڈیو کانفرنسنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔

اس سروس میں کال کے وقت کو محدود نہیں رکھا گیا بلکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین 24 گھنٹے تک بھی بلاتعطل کال جاری رکھ سکتے ہیں۔

کمپنی کا ابھی پیڈ سروس متعارف کرانے کا ارادہ نہیں اور فی الحال یہ سروس غیرمعینہ مدت تک صارفین کو مفت دستیاب ہوگی۔

اس سروس کی بیٹا ٹیسٹنگ رواں سال مئی میں شروع ہوئی تھی اور کمپنی کے مطابق اس میں انٹرپرائز گریڈ ہوسٹ کنٹرول بشمول ہر کال کے لیے پاس ورڈ پروٹیکشن، ملٹی ڈیوائس لاگ ان سپورٹ (5 ڈیوائسز)، شیئر اسکرین دیئے گئے ہیں۔

دیگر فیچرز میں ایک سے دوسری ڈیوائس میں سوئچ کرنے، سیف ڈرائیونگ موڈ (سفر کرنے والے افراد کے لیے) قابل ذکر ہیں جبکہ ہوسٹس ویٹنگ روم کو بھی ان ایبل کرسکتے ہیں تاکہ شرکا کال میں انٹر ہونے کے لیے اجازت مانگ سکیں۔

تاہم یہ سروس دیگر ممالک کے لیے دستیاب ہوگی یا نہیں، کمپنی نے واضح نہیں کیا، تاہم ویب سائٹ پر یہ دعویٰ کیا گیا کہ تمام کالز انکرپٹڈ ہوں گی مگر اس کے طریقہ کار کی وضاحت نہیں کی گئی۔

زوم اس وقت مقبول ترین ویڈیو کانفرنس سروس ہے خاص طور پر بھارت میں اس کے صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024