اسلام آباد میں کورونا وائرس سے مزید 97 افراد متاثر
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 97 کیسز اور ایک موت کی تصدیق ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں 97 کے اضافے کے بعد یہ تعداد 13 ہزار 292 ہوگئی۔
مزید یہ کہ ایک فرد وہاں اور انتقال کرگیا جس سے مجموعی اموات 130 تک پہنچ گیا۔