• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Covid 2019

ضلع راولپنڈی میں ٹیسٹنگ میں کمی کورونا کے کم کیسز کی ذمہ دار قرار

شائع July 4, 2020

راولپنڈی میں کورونا وائرس کے کیسز کی کمی کا ذمہ دار ٹیسٹنگ کی تعداد میں کمی کو ٹھہرایا جارہا ہے جہاں گزشتہ روز 26 مریض سامنےآ ئے تھے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ ہولی فیملی ہسپتال اور بینظیر بھٹو ہسپتال کی لیبارٹریوں میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت یومیہ 90 ٹیسٹ جبکہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کو 20 نمونے بھیجے گئے تھے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو یومیہ 110 سے 600 تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے لیکن کٹس کی قلت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024