• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارت: مسلح ملزمان نے گھات لگا کر افسر سمیت 8 اہلکار ہلاک کردیے

شائع July 4, 2020
پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے گھات لگا کر حملہ کیا —فائل فوٹو: اے پی
پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے گھات لگا کر حملہ کیا —فائل فوٹو: اے پی

بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس اور مسلح ملزمان کے مابین مقابلے میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

این ٹی ڈی وی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ کانپور کے ایک گاؤں میں پیش آیا جب پولیس ٹیم ایک قتل کے مجرم کو گرفتار کرنے پہنچی تو مسلح ملزمان نے پولیس پر چاروں اطراف سے فائرنگ کردی۔

مزیدپڑھیں: کورونا وائرس، بھارت میں فلموں اور ٹی وی شوز کی شوٹنگ پر پابندی

پولیس کے مطابق ملزمان کلاشنکوف سمیت جدید ہتھیار سے مسلح تھے۔

ریاست کے دارالحکومت لکھنؤ سے 150 کلومیٹر دور بیکرو گاؤں میں پیش آنے والے واقعے میں نائب سپرنٹنڈنٹ پولیس دیویندر کمار مشرا، تین سب انسپکٹرز اور چار کانسٹیبل ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان بھی ہلاک ہوگئے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ تین پولیس اسٹیشنوں سے 50 پولیس اہلکار سیاسی اثرو رسوخ رکھنے والے مبینہ قاتل وکاس دبے کو گرفتار کرنے پہنچے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ وکاس دبے پر قتل، اغوا، بھتہ خوری اور فسادات سمیت 60 فوجداری مقدمات کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی رکن پارلیمان کے مسلمانوں کیخلاف متعصبانہ بیان پر عمران خان کی تنقید

کانپور کے پولیس چیف دنیش کمار نے بتایا کہ پولیس کا وکاس دبے کو گرفتار کرنے کا منصوبہ تھا لیکن انہوں نے گھات لگا کر پولیس پر تین اطراف سے فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ 'پولیس پر حملے کی مکمل منصوبہ بندی کی گئی تھی'۔

یوپی کے ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) ایچ سی اوستھی نے کہا کہ وکاس دبے اور دیگر افراد نے گاؤں جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں۔

سڑک بند ہونے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کو اپنی گاڑیاں چھوڑ کر صبح سویرے اندھیرے میں گاؤں کی طرف چلنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ جب پولیس ٹیم پہنچی تو گینگ کے نشانہ بازوں نے چھتوں سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

ڈی جی پی نے بتایا کہ 'پولیس فورس نے بھی جوابی فائرنگ شروع کردی لیکن وہ (ملزمان) اونچائی پر تھے اور اس وقت اندھیرا تھا'۔

مزیدپڑھیں: بھارت: ماؤ باغیوں کے حملے میں ہلاک 17 اہلکاروں کی لاشیں برآمد

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہلاکتوں پر تعزیت کی اور وکاس دبے کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیموں کی جانب سے مناسب منصوبہ بندی نہ کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024