• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

عاصم اظہر کے ’تم تم’ پر تنقید اور نصیحتیں کیوں؟

شائع July 3, 2020
گانے کو 22 گھنٹے میں 15 لاکھ بار تک دیکھا گیا تھا—اسکرین شاٹ
گانے کو 22 گھنٹے میں 15 لاکھ بار تک دیکھا گیا تھا—اسکرین شاٹ

معروف گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے 2 جولائی کو ریلیز کیے گئے گانے ’تم تم’ نے آتے ہی دھوم مچادی اور ساتھ ہی لوگوں نے گانے میں پرفارمنس دکھانے والی ادکارہ ہانیہ عامر کو نصیحتیں بھی دینا شروع کردیں۔

عاصم اظہر کی جانب سے جاری کیے گئے گانے ’تم تم’ میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے گروپ کو دکھایا گیا ہے جو کہ ایک دوسرے سے محبت تو کرتے ہیں مگر ساتھ ہی گانے میں لڑکیوں کو لالچی دکھایا گیا ہے۔

گانے کی ویڈیو میں جہاں لڑکیوں کو لالچی دکھایا گیا ہے، وہیں انہیں بولڈ انداز میں بھی دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کو ’دانے دار‘ کہنا یاسر حسین کو مہنگا پڑ گیا

’تم تم’ میں لڑکوں کو سادہ اور مظلوم افراد کی طرح دکھایا گیا ہے جو کہ لڑکیوں سے بے پناہ محبت تو کرتے ہیں مگر کم دولت کی وجہ سے لڑکیاں انہیں کم لفٹ دیتی دکھائی دیتی ہیں۔

گانے میں اداکارہ ہانیہ عامر، ماڈل اریقہ حق، گلوکار عاصم اظہر، گلوکار مورے، شمعون اسماعیل، طلحہ انجم، رامس اور اسد صدیقی کو دکھایا گیا ہے۔

تاہم ریلیز ہوتے ہی ٹوئٹر پر صارفین نے اس گانے پر تنقید کی جبکہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے نام کے ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

گانے کو ریلیز کیے جانے کے بعد سب سے زیادہ تنقید ہانیہ عامر پر کی گئی اور گانے میں ان کے لباس کو انتہائی نامناسب اور مغربی لباس قرار دیا گیا۔

ٹوئٹر پر ہانیہ عامر کے نام کا ٹرینڈ تین جولائی کو بھی ٹاپ ٹرینڈ میں رہا اور کئی افراد نے گانے میں اداکارہ کے لباس اور ان کی پرفارمنس پر تنقید کرتے ہوئے انہیں نصیحتیں بھی کیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں گانے پر تنقید کی جا رہی ہے، وہیں گانے کو یوٹیوب پر تیزی سے دیکھا بھی جا رہا ہے اور 22 گھنٹوں میں گانے کو 15 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024