• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Covid 2019

حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے سے جولائی کے آخر تک کورونا کیسز 4 لاکھ سے کم رہیں گے، اسد عمر

شائع July 3, 2020

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جون کے وسط کے مقابلے آج کے اعداد و شمار بہتر ہیں جس میں نہ صرف وینٹیلیٹر پر موجود تشویشناک مریضوں کی تعداد میں کمی آئی بلکہ کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد بھی کم ہوئی۔

انہوں نے کہا یہ بہتری اس لیے نظر آرہی ہے کہ عوام نے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کو بہتر کیا ہے اس لیے یہ نہ سوچا جائے کہ بیماری خود بخود کم ہورہی ہے کیوں کہ ہم نے دنیا کے کئی ممالک میں دیکھا کہ وبا کی شدت میں کمی آئی لیکن پھر اس میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہوا جس کی ایک مثال امریکا ہے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد یا انتظامی کارروائی پر عمل ہوا جس کی وجہ سے آج کی صورتحال قدرے بہتر ہے اور ماہرین کے مطابق یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو جولائی کے آخر تک کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ سے کم رہے گی۔

خبر کی مزید تفصیلات یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024