پاکستان گندم کی ریکارڈ مقدار درآمد کرے گا
سنگاپور: پاکستان اس سال ریکارڈ گندم درآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور یہ مقدار گزشتہ پانچ سال کے مقابلے میں بلند ترین ہوگی۔
واضح رہے کہ کھاد کی کمی، فصلوں کی بوائی میں تاخیر اور دیگر وجوہ کی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ورنہ پاکستان گزشتہ تین برس سے گندم باہر بھجوارہا تھا۔
تاجروں کے مطابق مارچ 2014 تک پاکستان آٹھ سے دس لاکھ ٹن گندم منگواسکتا ہے جو گزشتہ پانچ سال کے مقابلے میں ایک ایک ریکارڈ ہے جبکہ پچھلے سال پاکستان نے دولاکھ ٹن گندم درآمد کی تھی۔ قیمتیں بہتر ہونے کی بنا پر یہ سپلائی ذیادہ تر بحیرہ اسود ( بلیک سی) کے راستے فراہم کی گئی۔
کراچی میں ایک تاجر نے کہا کہ ہم نے ابھی فصل اتاری ہے اور سوچ سکتے ہیں کہ سب ٹھیک ہے لیکن قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
' مارکیٹ میں خوراک کی قلت اور ہماری پیداوارحکومتی ٹارگٹ کے مقابلے میں کمی ہوئی ہے اور ذخائر بھی کم ہورہے ہیں۔
امریکی محکمہ زراعت کے مطابق، 2012/13 میں پاکستان میں میں گندم کی پیداوارکم ہوکر دوکروڑ تینتیس لاکھ ٹن تک پہنچ گئی تھی جو گزشتہ چار سال میں کم ترین ہے کیونکہ اس سے ایک سال پہلے تک ڈھائی کروڑ ٹن گندم پیدا ہوئی تھی۔
تاجروں کے مطابق ایران سے دس لاکھ ٹن گندم کے تبادلے کا معاہدہ بھی ہوا ہے جس کے تحت ملک میں گندم کی مقدار مزید کم ہوجائے گی۔












لائیو ٹی وی