• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
Live Covid 2019

5 عرب ممالک نے یکم جولائی سے پروازیں بحال کردیں

شائع July 2, 2020

مصر، متحدہ عرب امارات، تیونس، بحرین اور لبنان پر مشتمل پانچ عرب ممالک نے یکم جولائی سے سفری پابندیاں اٹھا لیں اور پروازیں بحال کردیں۔

حکام نے تمام ایئرلائنز کو پابند کیا کہ وہ فضائی امور کی انجام دہدی کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔

اس حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ مصر نے کورونا وائرس کے پیش نظر 29 مارچ سے پروازیں معطل کردی تھیں۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی امارات ایئر نے بھی یکم جولائی سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا۔

امارات ایئر نے 52 شہروں کے لیے اپنی فضائی خدمات کا اعلان کیا۔

علاوہ ازیں امارات ایئر نے کورونا وائرس سے متعلق منفی نتائج پر مبنی کورونا ٹیسٹ کو بھی لازمی قرار دیا ہے۔

علاوہ ازیں تیونس نے 3 ماہ بندش کے بعد اپنے ایئرپورٹس تمام بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھول دیے جہاں پہلی پرواز فرانس سے قرطاج پہنچی۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024