کورونا کے باعث لوگ عیدالاضحیٰ پر اجتماعی قربانی کریں، صدر عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور عیدالاضحیٰ پر اجتماعی قربانیاں کریں۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک اجلاس کے دوران کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے ڈاکٹر عارف علوی نے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کے لیے علمائے کرام اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام فریقوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔