• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

شادی کے بعد شہروز اور صدف ٹیلی فلم میں ایک ساتھ

شائع July 2, 2020 اپ ڈیٹ July 3, 2020
سائرہ شہروز سے طلاق کی تصدیق کے 2 ماہ بعد شہروز نے صدف کنول سے نکاح کیا تھا — فوٹو: انسٹاگرام
سائرہ شہروز سے طلاق کی تصدیق کے 2 ماہ بعد شہروز نے صدف کنول سے نکاح کیا تھا — فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے شہروز سبزواری اور صدف کنول جلد عید ٹیلی فلم 'گھر کے نہ گھاٹ کے' میں ٹی وی اسکرین پر ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

ڈراما چینل اے آر وائے ڈیجیٹل کے لیے ٹی این آئی پروڈکشن کے تحت بننے والی اس ٹیلی فلم کی کہانی 2 بہنوں، صدف اور عروسہ کے گرد گھومتی ہے جن کی شادی بالترتیب شہروز سبزواری اور احمد حسن سے ہوتی ہے۔

دونوں لڑکے مالی طور پر اپنے سسر پر منحصر کرتے ہیں جنہوں نے دونوں دامادوں کو ایک دکان خرید کردی ہے، اس ٹیلی فلم میں شہروز کے سسر کا کردار جاوید شیخ ادا کررہے ہیں۔

ٹیلی فلم کی کاسٹ میں ژالے سرحدی بھی شامل ہیں جو نرس کا کردار ادا کریں گی۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

امیجز سے بات کرتے ہوئے صدف کنول نے انکشاف کیا کہ سیٹ پر ان کی جوڑی کے درمیان کمفرٹ لیول 'بہت اچھا' تھا۔

شہروز سبزواری نے بھی صدف کنول کے ساتھ کام کرنے کے تجربے سے متعلق بات کی۔

انہوں نے کہا کہ 'مجھے بہت اچھا لگا، مجھے ہمیشہ ان کے ساتھ کام کرکے اچھا لگتا ہے، ہم دوسری مرتبہ ساتھ کام کررہے ہیں'۔

مزید پڑھیں: افواہیں حقیقت میں تبدیل، شہروز سبزواری اور صدف کنول ایک ہوگئے

اداکار نے کہا کہ ہم نے پہلی مرتبہ اوسلو میں ایک دوسرے کے ساتھ کام کیا تھا، میں یہ ضرور کہتا ہوں کہ وہ مکمل طور پر پروفیشنل اداکارہ ہیں۔

شہروز سبزواری نے کہا کہ ہم ایک ساتھ آتے ہیں لیکن جیسے ہی ہم سیٹ میں داخل ہوتے ہیں، جو پیشہ ورانہ مہارت ہم سیٹ پر لاتے ہیں اس سے سب کے لیے بھی آسانی ہوجاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کام کو کام کی طرح کرتے ہیں، اس سے لطف اٹھاتے ہیں اور پیک اپ کے بعد ہم ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں اور گھر میں کیا ہوتا ہے اس کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

 شوبز جوڑی کا ماننا ہے کہ ان کے ایک ساتھ کام کرنے سے شائقین کو اچھا لگے گا کیونکہ دونوں غیر روایتی کردار ادا کررہے ہیں جو انہوں نے پہلے کبھی ادا نہیں کیے۔ شہروز سبزواری نے کہا کہ یہ وہ بننے کا اچھا موقع ہے جو ہم نہیں ہیں، ہم ایک ساتھ سیٹ پر بہت زیادہ ہنستے ہیں، جاوید ماموں بھی صدف کو بہت پسند کرتے ہیں لہذا ہمارے لیے یہ آسان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہروز اور سائرہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں

خیال رہے کہ شہروز سبزواری نے اپنی پہلی بیوی سائرہ شہروز سے طلاق کی تصدیق کے 2 ماہ بعد 31 مئی کو صدف کنول سے نکاح کیا تھا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

صدف کنول سے نکاح سے قبل ان دونوں کے تعلقات کے حوالے سے گزشتہ 6 ماہ سے افواہیں جاری تھیں جو گزشتہ برس دسمبر میں اس وقت آنا شروع ہوئیں جب شہروز سبزواری اور ان کی پہلی اہلیہ سائرہ یوسف کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

ابتدائی طور پر شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی علیحدگی کی خبروں کے حوالے سے بھی شہروز سبزواری کے اہل خانہ نے تردید کی تھی تاہم بعد ازاں دونوں کے درمیان علیحدگی کی تصدیق کردی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: شہروز سبزواری کی سائرہ سے علیحدگی کی تصدیق

علیحدگی کی تصدیق ہوتے ہوئی سائرہ یوسف اور شہبروز سبزواری کے درمیان طلاق کی خبریں بھی سامنے آئیں اور ابتدائی طور پر طلاقوں کی خبروں کو بھی افوا ہی قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ شہروز سبزواری نے 2012 میں سائرہ شہروز سے شادی کی تھی اور دونوں کی 6 سالہ بیٹی نورے بھی ہے، ان کی جوڑی کا شمار شوبز انڈسٹری کی مقبول اور خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا تھا۔

—فوٹو:فیس بک
—فوٹو:فیس بک

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024