پانیوں پر دوڑنے والی سپرکار
معروف کمپنی لامبورگینی نے ایسی کشتی تیار کی ہے جو پانیوں میں دوڑتی کی سپرکار کی طرح نظر آتی ہے۔
اس کمپنی نے اطالوی کمپنی دی اٹالین سی گروپ کے ساتھ مل کر یہ سپریاٹ تیار کی ہے جو لامبورگنی سیان ایف کے پی 37 ہائپر کار سے متاثر ہوکر تیار کی گئی۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس سپریاٹ کا وزن 24 ٹن ہے جبکہ یہ 63 فٹ لمبی ہے، جس میں 2 ٹی وی 12 انجن دیئے گئے ہیں اور ہر ایک 2 ہزار ہارس پاور کی طاقت رکھتا ہے۔
اسے ٹیکنومار فار لامبورگینی 63 کا نام دیا گیا ہے، جس میں 63 سے مراد 1963 ہے جب اس کمپنی کا قیام عمل میں آیا تھا۔
مگر اس ٹیکنالوجی 2020 کی ہے جبکہ اس کا اسٹیلتھ گرے رنگ اس سپریاٹ کو کسی تارپیڈو جیسا ظاہر کرتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ کشتی کا ڈھانچا ہائی پرفارمنس شیل سے تیار کیا گیا ہے اور اسے ایک نیول انجنیئر تیار کیا ہے جو ہائیڈروڈائنامک سائنسز میں مہارت رکھتا ہے۔
ڈیزائن کے لحاظ سے یہ لامبورگینی کی کسی سپرکار جیسی ہی ہے اور یہ بہت کم تعداد میں تیار کی جائے گی۔
اس کی قیمت بھی ہوش اڑا دینے والی ہے کیونکہ اسے خریدنے کے لیے 34 لاکھ ڈالرز (57 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوں گے۔
یہ کشتی اگلے سال کسی وقت صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔