• KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:22pm
  • ISB: Asr 4:41pm Maghrib 6:28pm
  • KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:22pm
  • ISB: Asr 4:41pm Maghrib 6:28pm
Live Covid 2019

کووڈ-19مریضوں کے رابطے میں موجود افراد کا پتا لگانا مشکل چیلنج ہے، محکمہ صحت خیبرپختونخوا

شائع July 1, 2020

خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کو کورونا وائرس کے مریضوں کے رابطے میں موجود افراد کے ٹیسٹ کرنے کا مشکل چیلنج درپیش ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ لوگ ٹیسٹ نہیں کروارہے کیونکہ انہیں خوف ہے کہ ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں ان کے علاقے کو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا سامنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے قومی اور بین الاقوامی ہدایات کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤں کی حکمت عملی اپنائی لیکن محکمہ صحت کے لیے کورونا کے مریضوں کے رابطے میں موجود افراد کا پتا لگانا مشکل ہوگیا ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کے آغاز صوبے کے عوام رضاکارانہ طور پر ٹیسٹ نہیں کروارہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025