• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مشکوک لائنس کا معاملہ: ویتنام نے پاکستانی پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا

شائع June 29, 2020
ویتنام کی ایئر لائنز کے پاس اس وقت ایک ہزار 260 پائلٹس ہیں جن میں سے نصف غیر ملکی شہریت رکھتے ہیں ۔ فائل  فوٹو:رائٹرز
ویتنام کی ایئر لائنز کے پاس اس وقت ایک ہزار 260 پائلٹس ہیں جن میں سے نصف غیر ملکی شہریت رکھتے ہیں ۔ فائل فوٹو:رائٹرز

وینتام کی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عالمی ریگولیٹرز کی جانب سے پائلٹس کے ’مشکوک لائسنس‘ رکھنے کی تشویش پر انہوں نے مقامی ایئرلائنز کے لیے تمام پاکستانی پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا ہے۔

قومی اسمبلی میں وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی جانب سے قومی ایئرلائنز کے 150 پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے اعلان کے بعد اس معاملے پر عالمی اداروں کی جانب سے نوٹس لیا گیا۔

گزشتہ ہفتے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) نے ’ایوی ایشن ریگولیٹر کے ذریعے لائسنس دینے اور حفاظت سے متعلق نگرانی میں سنگین غلطی‘ پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: 28 پائلٹس کے لائسنس جعلی ثابت، کیس کابینہ میں لے جانے کا فیصلہ

سول ایوی ایشن اتھارٹی ویتنام (سی اے اے وی) نے پیر کو اپنے جاری بیان میں کہا کہ ’ان کے ادارے کے سربراہ نے ویتنامی ایئر لائنز کے لیے کام کرنے والے تمام پاکستانی پائلٹس کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے‘۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی پائلٹس کی معطلی اگلے نوٹس کے آنے تک نافذ العمل ہوگی اور اتھارٹی پاکستانی حکام کے ساتھ پائلٹس کے پروفائلز کا جائزہ لینے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔

سی اے اے وی کے مطابق ویتنام نے 27 پاکستانی پائلٹس کو لائسنس جاری کیا تھا اور ان میں سے 12 اب بھی اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ دیگر 15 پائلٹس کے معاہدوں کی میعاد ختم ہوچکی تھی یا وہ غیر فعال تھے۔

12 فعال پائلٹس میں سے 11 بجٹ ایئر لائنز ویت جیٹ ایوی ایشن کے لیے کام کررہے تھے اور ایک جیٹ اسٹار پیسیفک کے لیے کام کر رہے تھے، جو ویتنام کی قومی ایئرلائن ہے۔

سی اے اے وی نے بتایا کہ ویتنام ایئر لائنز اور بمبو ایئر ویز پاکستانی پائلٹس کی خدمات نہیں لے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پائلٹس کے 'مشکوک لائسنسز' سے پی آئی اے، سی اے اے کی ساکھ متاثر

سی اے اے وی کے مطابق ویتنام کی ایئر لائنز کے پاس اس وقت ایک ہزار 260 پائلٹس ہیں جن میں سے نصف غیر ملکی شہریت رکھتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کا پاکستان سے مسافروں کی آمد کو روکنے کا اعلان

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا کہنا تھا وہ 29 جون (آج) سے پاکستان سے آنے والے مسافروں کو ان کی جانچ کے لیے خصوصی کوویڈ 19 لیب قائم ہونے تک ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

امارات کے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا اطلاق پاکستان سے آنے والی ٹرانزٹ پروازوں پر بھی ہے۔

واضح رہے کہ دبئی کے سرکاری ایئرلائن امارات نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ وہ 24 جون سے پاکستان سے پروازیں معطل کر رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024