• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایپل ڈیوائسز میں ایپس کی جاسوسی سے آگاہ کرنے والا فیچر متعارف

شائع June 28, 2020
— فوٹو بشکریہ ایپل
— فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 14 کو آئی فون کے لیے متعارف کرائے گی، جس میں صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

آئی او ایس 14 اور آئی پیڈ او ایس 14 کے نئے فیچرز میں سے ایک صارفین کو اس وقت خبردار کرنا ہے جب کوئی ایپ کلپ بورڈ تک رسائی کی کوشش کرے گی، تاکہ لوگوں کو آگاہ کیا جاسکے کہ کس طرح کی ایپس ان کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتی ہیں۔

ایپل انسائیڈرز کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو متعارف کرانے کا فیصلہ ممکنہ طور پر اس وقت کیا گیا جب رواں سال مارچ میں یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ ٹک ٹاک سمیت متعدد ایپس آئی او ایس کلپ بورڈ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتی ہیں۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر مارچ میں سامنے آنے والی رپورٹ کے بعد ڈیزائن کیا گیا، جس کے بارے میں ٹک ٹاک نے بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ ایک اسپام کم کرنے والا فیچر ہے جس کو ایپ کے اس اپ ڈیٹ ورژن سے نکال دیا جائے گا جسے وہ ایپ اسٹور میں منظوری کے لیے پیش کرنے والی ہے۔

مارچ کی اس رپورٹ میں ٹک ٹاک سب سے زیادہ مقبول ایپ تھی مگر مجموعی طور پر 54 ایپس تاحال کلپ بورڈ سے ایپل کے صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کررہی ہیں۔

ان میں متعدد معروف نام شامل ہیں جیسے سوشل میڈیا ایپس ویبو اور زوسک، نیوز ایپس این پی آر اور فاکس نیوز، گیمز جیسے فروٹ ننجا اور بی جی ویلڈ کے 3 مختلف ورژنز کے ساتھ ساتھ ایکو ویدر اور ہوٹلز ڈاٹ کام وغیرہ۔

ان ایپس کی تعداد 56 تھی جن میں سے صرف 2 10٪ ہیپیر: میڈی ایشن اور ہوٹل ٹونائٹ نے ڈیٹا تک رسائی ختم کی ہے جبکہ ٹک ٹاک نے اس وقت اقدامات کا وعدہ کیا تھا، مگر تاحال کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔

کلپ بورڈ کا بنیادی مقصد صارفین کو ایپس ایسے ڈیٹا کے ساتھ فراہم کرنا ہے جس کا انہیں علم ہو، مگر اسے حقیقی معنوں میں کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔

ایپس کے پاس صلاحیت ہے کہ وہ کسی کلپ بورڈ میں ڈیٹا کو کھینچ سکیں، یعنی یہ امکانات موجود ہوتے ہیں وہ صارف کی جاسوسی کرسکتی ہیں۔

ایپل کے سسٹم میں یونیورسل کلپ بورڈ کے اضافے کے بعد ایسی ایپس کی جانب سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا تھا۔

انٹرنیٹ سیکیورٹی کے لیے کام کرنے والی کمپنی مائیسک کے مطابق 'یہ بہت، بہت خطرناک ہے، یہ ایپس کلپ بورڈز کو پڑھتی ہیں اور اس کی کوئی وجہ بھی نہیں، ایک ایسی ایپ جس میں کوئی ٹیکسٹ فیلڈ نہ ہو یعنی جس میں کچھ لکھنا ممکن نہ ہو، اس کا کلپ بورڈ ٹیکسٹ پڑھنے کا کوئی جواز نہیں'۔

کمپنی کے مطابق محققین کے کام کی وجہ ے آئی او ایس 14 میں کلپ بورڈ نوٹیفکیشن فیچر متعارف کرایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024